پاکستان براڈ کاسٹنگ کارپوریشن ترمیمی بل سینیٹ سے منظور

Jun 11, 2024 | 19:55:PM
پاکستان براڈ کاسٹنگ کارپوریشن ترمیمی بل سینیٹ سے منظور
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(عثمان خان) پاکستان براڈ کاسٹنگ کارپوریشن ترمیمی بل سینیٹ سے منظور ہو گیا، بل قومی اسمبلی سے منظور ہو کر آیا۔

سینیٹ میں اپوزیشن نے بل کے خلاف ووٹ دیئے، اپوزیشن نے نعرے لگائے کہ ربر سٹیمپ کی اجازت نہیں دیں گے، اپوزیشن ارکان نے بل منظوری کے وقت احتجاج بھی کیا، سینٹر شبلی فراز نے کہا کہ بل کو کمیٹی کو بھیجیں، اگر بل قومی اسمبلی سے پاس ہوتا ہے تو لازمی نہیں کہ سینیٹ ایسے ہی پاس کرے ، اسے قائمہ کمیٹی کے پاس بھیجنا ہے، آخری منٹ پر چیزیں لاکر بلڈوز کیا جاتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: گندم کے ذخائر ضروری لیکن حکومتی دائرہ کار میں نہیں ہونے چاہیے، وزیرخزانہ کا اہم بیان

وزیرقانون اعظم نزیر تارڑ کا کہنا تھا کہ نئے قوانین نہیں بن رہے، ترمیم کر  رہے ہیں، آئی ایم ایف کہتا ہے کہ ریاستی  ملکتی اداروں سے حکومت کنٹرول قدرے  کم کرے۔