وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز سے کینیڈین ہائی کمشنر کی ملاقات، معاشی تعلقات کے فروغ کیلئے تبادلہ خیال
Stay tuned with 24 News HD Android App
(راؤ دلشاد) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف سے پاکستان میں تعینات کینڈا کی ہائی کمشنر لیسلی اسکینلین نے ملاقات کی اور معاشی تعلقات کے فروغ کیلئے تبادلہ خیال کیا۔
ملاقات کے دوران کینیڈا کی اعلیٰ تعلیمی اداروں میں پنجاب کےطلباء کیلئے سکالر شپ بڑھانے پر بھی غور کیا گیا۔
کینیڈین ہائی کمشنر نےمریم نواز کی وزارت اعلیٰ کوعوام کیلئے خوش کن تبدیلی قرار دیا اور انہیں پنجاب کی پہلی خاتون وزیراعلیٰ کا منصب سنبھالنے پر مبارکباد دی۔
یہ بھی پڑھیے: اسرائیل سے بات چیت کے دروازے اب بھی کھلے ہیں،حماس
اس موقع پر وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے کہا کہ کینیڈا کے ساتھ معاشی تعلقات کو بلند ترین سطح پر لے جانا چاہتے ہیں۔
ملاقات میں ٹریڈ کمشنر علی خان اور ایگزیکٹو ڈائریکٹر پاکستان ریجن نیل سٹیوارڈ فرسٹ سیکرٹری علیشاء سوسا بھی موجود تھیں۔