اشیاء کی قیمتوں کے حوالے سے نیا محکمہ بنارہے ہیں، مریم نواز

Mar 11, 2024 | 15:38:PM
اشیاء کی قیمتوں کے حوالے سے نیا محکمہ بنارہے ہیں، مریم نواز
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(قیصر کھوکھر،راؤدلشاد)وزیراعلی پنجاب مریم نواز شریف نے کہا کہ پی ٹی آئی قانون کے مطابق مظاہرے کرے،قانون ہاتھ میں لینے پرقانون حرکت میں آئے گا۔

سول سیکرٹریٹ میں وزیراعلیٰ مریم نواز  نے  میڈیا سے گفتگو    کرتے ہوئے کہا کہ رمضان میں عوام کو ریلیف ملے گا، رمضان میں پوری دنیا میں قیمتیں نیچے جاتی ہیں ، ہمارےہاں بڑھ جاتی ہیں ، قیمتوں کو کنٹرول کرنے کا ہمارے پاس کوئی نظام موجود نہیں ہے ، مہنگائی کو قابو کرنے کیلئے اقدامات کر رہے ہیں۔

وزیراعلی  مریم نواز نے کہا کہ اشیاء کی قیمتوں کے حوالے سے ایک نیا محکمہ بنارہے ہیں، چیف سیکرٹری کو تمام اضلاع میں قیمتوں پر کام کرنے کا کہاہے،چیف سیکرٹری پنجاب اگر صحیح کام کررہے ہیں تو کیوں تبدیل کریں گے؟رمضان میں کریک ڈاؤن ہوگا،درست کرنے والوں کو تبدیل نہیں کریں گے،راشن بیگ پر نوازشریف کی تصویر درست اقدام ہے۔

 دوسری جانب وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز  کی زیر صدارت اجلاس ہوا،اجلاس میں ایک لاکھ گھر پراجیکٹ پر پیش رفت کا جائزہ لیا گیا ،سیکرٹری ہاؤسنگ نےکم آمدن افراد کے لئے سکیم سے متعلق امور سے آگا ہ کیا۔
وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف  نے  گھر کی لاگت میں کمی کے لئے اقدامات کا حکم دیا،کم آمدن والے لوگوں کے لیے گھر کی قسط ممکنہ حد تک کم کرنےاور اضلاع میں گھروں کی تعمیر کے لئے اراضی کی نشان دہی کی ڈیڈ لائن مقرر کرنے کی ہدایت دیدی۔

یہ بھی پڑھیں:عدلیہ سے بڑی توقعات ہیں، اُمید ہے انصاف ملے گا، بیرسٹر گوہر
اجلاس میں سینئر صوبائی وزیر مریم اورنگزیب سمیت صوبائی مشیر پرویز رشید ،وزیراطلاعات و ثقافت عظمی زاہد بخاری،ایم پی اے ثانیہ عاشق،ذیشان ملک،چیف سیکرٹری،ایس ایم بی آر،چیئرمین پی اینڈڈی،سیکرٹری ہاؤسنگ،سیکرٹری فنانس،کمشنر لاہور،ڈی جی پی ایچ اے ٹی اے اور پنجاب افورڈایبل ہاؤسنگ پروگرام کے پراجیکٹ ڈائریکٹر اوردیگر متعلقہ حکام نے شرکت کی۔