10 لاپتہ ماہی گیروں کے جسد خاکی سمندر سے نکال لئے گئے 

 پاک بحریہ اور پی ایم ایس اے کا مشترکہ سرچ آپریشن بقیہ 4 ماہی گیروں کے ملنے تک جاری رہے گا

Mar 11, 2024 | 15:49:PM
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)پاک بحریہ اور پاکستان میری ٹائم سکیورٹی ایجنسی کے لاپتہ ماہی گیروں کی تلاش کیلئے جاری ریسکیو آپریشن میں کامیابی مل گئی،پاک بحریہ اور پاکستان میری ٹائم سکیورٹی ایجنسی نے 10 لاپتہ ماہی گیروں کے جسد خاکی کھلے سمندر سے نکال لئے۔

  تفصیلات کے مطابق پاک بحریہ اور پی ایم ایس اے کے ہوائی جہاز، ہیلی کاپٹرز، بحری جہازوں اور اسپیڈ بوٹس کے ذریعے 5 مارچ سے ریسکیو آپریشن جاری ہے، پی ایم ایس ایس رحمت نے اب تک 10 لاپتہ ماہی گیروں کے جسد خاکی ڈھونڈ نکالے، ملنے والے10 ماہی گیروں کے جسد خاکی سول حکام کے حوالے کردیے گئے، پاک بحریہ اور پی ایم ایس اے کا مشترکہ سرچ آپریشن بقیہ 4 ماہی گیروں کے ملنے تک جاری رہے گا۔ 

یاد رہے کہ لاپتہ ماہی گیروں کی کشتی 5 مارچ کو کھلے سمندر میں ہجامڑو کریک کے قریب حادثے کا شکار ہوگئی تھی۔

یہ بھی پڑھیں ؛ شمالی وزیرستان، ایک سال سے بھی کم عرصے میں دوسرے کنوئیں سے گیس دریافت