(ویب ڈیسک)سربراہ مجلس وحدت المسلمین(ایم ڈبلیو ایم) علامہ راجہ ناصر عباس کا کہنا ہے کہ عدالتی حکم کے باوجود بانی پی ٹی آئی سے ملاقات نہیں کرنے دی گئی۔
تفصیلات کے مطابق اڈیالہ جیل کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے علامہ راجہ ناصر عباس نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کے لیے جیل سپرنٹنڈنٹ کو ملاقات کے لیے کہا جواب نہیں آیا،راجہ ناصر عباس کا کہنا ہے کہ ہائی کورٹ نے آج ملاقات کا حکم دیا تھا، صبح 9 بجے سے آئے ہیں، ملاقات نہیں کرائی گی۔
انہوں نے کہا کہ ہمارا آئینی حق ہے اور ہائی کورٹ کا حکم ہے ملاقات کرائی جائے، اس ملک میں قانون کی کوئی اہمیت نہیں رہی،ان کا مزید کہنا ہے کہ پنجاب میں پُرامن مظاہرین پر تشدد کیا گیا، یہ کیسی جمہویت ہے، لوگوں کا ووٹ چھین کر حکومت بنائی گئی، پاکستانی ووٹ کے ذریعے تبدیلی لانا چاہتے ہیں، صرف دو خاندانوں نے ہم پر مسلط رہنا ہے۔
یہ بھی پڑھیں : 10 لاپتہ ماہی گیروں کے جسد خاکی سمندر سے نکال لئے گئے