(24 نیوز) پاکستان مسلم لیگ نون کے رہنما اور موجودہ وفا قی وزیر عطا اللہ تارڑ نے کہا ہے کہ وزیراعظم شہباز شریف کی حکومت عوام کے مسائل کے حل کیلئے سنجیددہ افراد پر مشتمل کابینہ تشکیل دی ہے،وزیراعظم کچھ دیر بعد کابینہ کے ارکان سے خطاب کریں گے اور مستقبل کے لائحہ عمل کا اعلان کریں گے۔
میڈیا سے بات کرتے ہوئے عطا تارڑ نے کہا کہ ہم نے پہلے بھی مشکلات کا مقابلہ کیا ہےاور اب بھی معاشی مشکلات کے خاتمہ کے لئے اقدامات اٹھائیں گے، وزیراعظم نے سنجیدہ اور چند افراد پر مشتمل کابینہ تشکیل دی ہے، ہم نے حکومتی اخراجات کو کم کر کےملکی معیشت میں بہتری لانی ہے، وزیراعظم کابینہ سے خطاب کریں گے تو تفصیلات سامنے آ جائیں گی۔
یہ بھی پڑھیں ؛ مولانا فضل الرحمان کو مینیج نہ کر پائے تو حکومت نہیں چل پائے گی ؛ فواد چو ہدری