اکشے کمار پراپرٹی ڈیلر بن گئے، سوا2کروڑ والا اپنا فلیٹ چار کروڑ35 لاکھ میں فروخت کر دیا

Mar 11, 2025 | 12:31:PM
اکشے کمار پراپرٹی ڈیلر بن گئے، سوا2کروڑ والا اپنا فلیٹ چار کروڑ35 لاکھ میں فروخت کر دیا
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)نامور بھارتی اداکار اکشے کمار نے ممبئی کے علاقے بوری ولی میں اپنا ایک اپارٹمنٹ فروخت کردیا، انہوں نے سوا دو کروڑ میں خریدے اس فلیٹ کو چار کروڑ 35 لاکھ میں فروخت کیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق مشرقی ممبئی کے اس علاقے میں واقع اپنے اپارٹمنٹ کو اکشے کمار نے 4 کروڑ 35 لاکھ بھارتی روپے میں فروخت کر دیا ہے۔

بھارت کے جائیداد کی خرید و فروخت کے نگراں ادارے کے مطابق مذکورہ اپارٹمنٹ کی فروخت کی لین دین رواں ماہ ہی ہوئی ہے۔

مزید پڑھیں: اداکارہ و ماڈل علیزے شاہ نئی سٹوریز شیئر کرنے پر تنقید کی زد میں آگئیں 

بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق اکشے کمار کے اس اپارٹمٹ کا حجم ایک ہزار مربع فٹ سے زائد ہے، جبکہ اسکے لیے دو کاروں کی پارکنگ کیلئے جگہ بھی مختص ہے۔ 

بتایا جارہا ہے کہ اکشے کمار نے اپنا یہ اپارٹمنٹ نومبر 2017 میں سوا دو کروڑ سے زائد میں خریدا تھا۔ تاہم اداکار کی جانب سے اس اپارٹمنٹ کو فروخت کرنے کی وجہ سامنے نہیں آسکی۔

 بھارتی میڈیا کی رپورٹس میں کہا جا رہا ہے کہ اداکار مکمل طور پر پراپرٹی کے کاروبار سے منسلک ہو گئے ہیں ۔