(قاسم علی شیخ) محکمہ ایجوکیشن میں ایڈیشنل گرانٹ کی آڑ میں 50 کروڑ روپے کرپشن کا معاملے میں اہم پیشرفت ہوئی ہے،انٹی کرپشن نے کرپشن میں مبینہ ملوث فرم کے ایک شخص کو گرفتار کرلیا۔
تفصیلات کے مطابق گرفتار ملزم کا نام ارسلان اسلم بتایا جاتا ہے،ملزم نے علی رضوان ٹریڈرز کے نام سے فرم بنا رکھی ہے،علی رضوان ٹریڈرز پر مبینہ طور پر 7 کروڑ روپے بوگس بل بنانے کا الزام ہے،انٹی کرپشن کی جانب سے درج مقدمہ میں ملزم کو گرفتار کیا گیا ہے۔
خیال رہے کہ محکمہ ایجوکیشن کی سابق سی ای او شاہدہ حفیظ کو پہلے ہی گرفتار کیا جا چکا ہے جبکہ 30/تھری آر کے ہیڈ ماسٹر کو بھی گرفتار کیا جا چکا ہے۔
یاد رہے کہ محکمہ تعلیم میں ایڈیشنل گرانٹ کے نام پر 50 کروڑ روپے سے زائد کرپشن کی گئی ہے،محکمہ تعلیم اور دیگر ادارے کرپشن کے معاملہ میں بھی تحقیقات کررہے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: علیمہ خان کا سخت رویہ،نعیم حیدر پنجوتھہ نے بانیPTI کو شکایت لگا دی