پستہ قد تاجکستانی گلوکار عبدو روزک کو اماراتی دلہن مل گئی، تصاویر وائرل 

May 11, 2024 | 12:46:PM
بھارتی ریئلیٹی شو بگ باس سے شہرت حاصل کرنے والےپست قامت تاجکستانی گلوکار عبدو روزک نے اپنی منگنی کی تصاویر سوشل میڈیا پر شیئر کردیں۔
کیپشن: فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)  بھارتی ریئلیٹی شو بگ باس سے شہرت حاصل کرنے والےپست قامت تاجکستانی گلوکار عبدو روزک نے اپنی منگنی کی تصاویر سوشل میڈیا پر شیئر کردیں۔

عبدو روزک نے اپنے آفیشل انسٹاگرام ہینڈل پر اپنی منگنی کی تقریب کی 2 تصاویر پوسٹ کیں جن میں وہ روایتی عربی لباس میں ملبوس ہیں جبکہ اُن کی منگیتر کو سفید لباس میں دیکھا جاسکتا ہے۔

پہلی تصویر میں، عبدو روزک ہاتھ میں انگوٹھی لیے اپنی منگیتر کی طرف دیکھ رہے ہیں جبکہ اگلی تصویر میں عبدو اپنی منگیتر کو انگوٹھی پہنا رہے ہیں۔ تصاویر میں عبدو روزک کی منگیتر کا چہرہ نظر نہیں آرہا ہے.  گلوکار کی منگیتر کی پہلی جھلک ہے جو اُنہوں نے مداحوں کے ساتھ شیئر کی ہے۔

عبدو روزک نے اپنی پوسٹ کے کیپشن میں ‘الحمدللہ’ لکھا اور ساتھ ہی بتایا کہ اُنہوں نے گزشتہ ماہ 24 اپریل کو منگنی کی تھی۔

دوسری جانب بھارتی میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے عبدو روزک نے بتایا کہ اُنہوں نے شارجہ کی امیرہ نامی 19 سالہ لڑکی سے منگنی کی ہے۔عبدو روزک نے کہا کہ امیرہ میری زندگی کی سب سے خاص اور غیرمعمولی نعمت ہے، ایسا لگتا ہے کہ ہوا محبت سے جگمگا رہی ہے اور میرا دل شکرگزاری سے بھر گیا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ الحمدللہ، اللہ نے مجھے ایسی ہمسفر سے نوازا ہے جس کے آنے سے میری زندگی میں روشنی آئی ہے، امیرہ صرف میری جیون ساتھی نہیں ہے بلکہ وہ محبت، طاقت اور سکون کی علامت ہے، امیرہ کے ساتھ ہر لمحہ مقصد اور معنی سے بھرا ہوا ہے۔

مزید پڑھیں:  پی ٹی آئی نے شیر افضل مروت کو شوکاز نوٹس جاری کر دیا

عرب میڈیا کے مطابق عبدو روزک اور امیرہ کی پہلی ملاقات رواں سال فروری میں دبئی مال میں ہوئی تھی، اُس کے بعد دونوں نے شادی کرنے کا فیصلہ کیا۔

یاد رہے کہ گزشتہ روز عبدو روزک نے اپنی سوشل میڈیا پوسٹ میں اعلان کیا تھا کہ وہ رواں سال 7 جولائی کو شادی کرنے والے ہیں۔ عبدو روزک اور امیرہ کی شادی کی تقریب متحدہ عرب امارات میں ہی منعقد ہوگی لیکن ابھی تک شادی کے مقام کی تفصیلات سامنے نہیں آسکیں۔