گورنر ہاؤس پر قبضہ کرکے دکھائیں سڑکوں پر گھسیٹوں گا،فیصل کریم کنڈی کاعلی امین کو چیلنج

May 11, 2024 | 13:40:PM

(ساجد بلوچ)گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نے وزیراعلیٰ کے پی کو کہا کہ گورنر ہاؤس پر قبضہ کرکے دکھائیں سڑکوں پر گھسیٹوں گا,آج کے بعد جیسا منہ ہوگا ویسا تھپڑ ماریں گے۔

 گورنر خیبرپختونخواہ فیصل کریم خان کنڈی نےڈیرہ اسماعیل خان میں خطاب کرتے ہوئے کہا کہ میں کبھی بھی گورنر راج نہیں لگاؤں گا، وزیراعلی علی امین گنڈاپور نے گورنرہاؤس پرقبضے کی بات کی، گنڈاپورکو چیلنج ہے، آئیں قبضہ کرکے دکھائیں، میں تمہیں سڑکوں پر گھسیٹوں گا,آپ بدمعاشی کریں گے تو پھر میں خود بدمعاش ہوں۔

ایک اور موقع پر گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نے وزیراعلی خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور کو جواب دیتے ہوئے کہا تھا کہ آپ اپنے بانی کو جیل سے نہیں نکال سکتے بلکہ اگر قانون توڑا تو آپ کو بھی جیل میں ڈالا جائے گا،گورنر ہاؤس پر قبضہ کرنے کے بیان کے ردعمل میں گورنر کے پی کا کہنا تھا کہ جو آئین کو نہیں مانتے ان کے ساتھ مذاکرات نہیں ہوں گے، جو کہتے ہیں معافی نہیں مانگتے انہیں معافی مانگنا ہوگی۔

یہ بھی پڑھیں: تحریک انصاف نے شیر افضل مروت کیخلاف بڑا قدم اٹھا لیا 

یادرہے کہ وزیراعلی کے پی کے علی امین گنڈا پور نے 25 اپریل کو تقریب سے خطاب میں دعویٰ کیا تھا کہ وہ نہ صرف اسلام آباد جائیں گے بلکہ بانی پی ٹی آئی کو وہاں سے لے کر ہی آئیں گے۔





مزیدخبریں