محسن نقوی کے اچانک آئر لینڈ پہنچنے  کی اصل وجہ سامنے آ گئی 

May 11, 2024 | 17:22:PM
 محسن نقوی کے اچانک آئر لینڈ پہنچنے  کی اصل وجہ سامنے آ گئی 
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(محمد حماد ) وزیر داخلہ اور چیئر مین پاکستان کرکٹ بورڈ محسن نقوی کے اچانک  آئرلینڈ جانے کی اندرونی کہانی سامنے آگئی ہے ۔

تفصیلا ت کے مطابق پہلے ٹی 20میچ میں شکست کے بعد محسن نقوی  کھلاڑیوں کا حوصلہ بلند کرنے کیلئے آئرلینڈ پہنچے  ہیں ، ذرائع کا کہنا ہے کہ چیئرمین پی سی بی نے پہنچ کر سب سے پہلے کھلاڑیوں سے ملاقات کی ، دوران ملاقات چیئرمین اور کھلاڑیوں کے درمیان غیر رسمی گفتگو ہوئی، محسن نقوی نے کہا کہ یہ پہلا میچ تھا امید ہے سیریز انشاءاللہ ہم ہی جیتیں گے،ہمارے کھلاڑیوں نے اچھی پرفارمنس کا مظاہرہ کیا ہے،بابر کی اپروچ اور کھیل سے مجھے امید ہے انشاءاللہ پاکستان ٹیم اچھے نتائج لائے گی۔

کپتان قومی ٹیم بابر اعظم  کا کہنا تھاکہ جو غلطیاں پہلے میچ میں ہوئیں انہیں نہیں دہرائیں گے،پہلا میچ کھیل کر یہاں کی کرکٹ کا اندازہ ہو گیا،پی سی بی کی جانب سے کہا گیا ہے کہ کھلاڑی اور کپتان سب ایک پیج پر ہیں،کچھ عناصر سوشل میڈیا پر فضول پروپگنڈا کر رہے ہیں،کرکٹ شائقین بھی اپنی ٹیم کے ساتھ ہیں۔

یہ بھی پڑھیں : اذلان شاہ ہاکی ٹورنامنٹ فائنل : پاکستان اور جاپان آج مدمقابل ہوں گے