انگلینڈ کے فاسٹ باؤلر جیمز اینڈرسن کا انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان

May 11, 2024 | 17:52:PM

(24نیوز)انگلینڈ کرکٹ ٹیم کے فاسٹ باؤلر جیمز اینڈرسن نے انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائرمنٹ لینے کا فیصلہ کر لیا۔

تفصیلات کے مطابق میٹا کے پلیٹ فارم انسٹاگرام پر جاری بیان میں انگلش گیند باز نے کہا کہ لارڈز کرکٹ گراؤنڈ پر ویسٹ انڈیز کیخلاف میچ ان کا آخری میچ ہو گا، ان کا مزید کہنا تھا کہ ملک کی نمائندگی کے یہ 20 سال  ناقابل یقین رہے ، انہوں نے وہ کھیل کھیلا جسے میں بچپن سے پسند کرتا تھا،انہوں نے کہا کہ انگلینڈ ٹیم سے باہر ہونا مجھے یاد آئے گالیکن میں جانتا ہوں کہ یہ ایک طرف ہٹنے کا صحیح وقت ہے تا کہ دوسروں  کو موقع دیا جا سکے ۔

پوسٹ میں انہوں نے اپنے والدین، کھلاڑیوں اور مداحوں کا شکریہ بھی ادا کیا اور کہا کہ "میں آنے والے نئے چیلنجوں کے لیے پرجوش ہوں"،واضح رہے کہ انگلینڈ کے جیمز اینڈرسن ٹیسٹ کرکٹ میں 700 وکٹیں لینے والے واحد فاسٹ بولر ہیں، انہوں نے اس سنگ میل تک پہنچنے کےلیے 187 ٹیسٹ میچز کھیلے، اینڈرسن بھارت کے سچن ٹنڈولکر (200 میچز) کے بعد کرکٹ کی تاریخ میں دوسرے سب سے زیادہ ٹیسٹ میچز کھیلنے والے کھلاڑی بھی ہیں، انہوں نے194 ون ڈے انٹر نیشنل میں 269 جبکہ ٹی ٹوئنٹی میں محض 18 کھلاڑیوں کو پویلین بھیج دیا ہے ۔  

یہ بھی پڑھیں؛ اذلان شاہ ہاکی ٹورنامنٹ :پاکستان اور جاپان کے درمیان فائنل شروع ہو گیا

مزیدخبریں