وفاقی دارالحکومت سمیت پختونخوا اور پنجاب کے بیشتر اضلاع میں بارش کی پیش گوئی 

May 11, 2024 | 20:04:PM

(روزینہ علی)محکمہ موسمیات نے وفاقی دارالحکومت سمیت پختونخوا اور پنجاب کے بیشتر اضلاع میں آندھی، جھکڑ چلنے اور گرج چمک کے ساتھ بارش کی پیش گوئی کردی۔
رپورٹ کے مطابق اسلام آباد اور گردونواح میں مطلع ابرآلود رہنے کے علاوہ آندھی اورگرج چمک کے ساتھ بارش کاامکان ہے، خیبرپختونخواکے بیشتر اضلاع میں مطلع جزوی ابرآلود رہے گا۔ تاہم چترال، دیر، سوات، ایبٹ آباد، مانسہرہ، بالاکوٹ، کوہستان، بونیر، بٹگرام ، مالاکنڈ، پشاور، خیبر اور کرم میں آندھی/ جھکڑ چلنے اور گرج چمک کے بارش کا امکان ہے۔
ادھرپنجاب کے بیشتر اضلاع میں موسم گرم اور خشک رہے گا۔ جبکہ بعداز دوپہر گردآلود ہوائیں/ جھکڑ چلنے کا امکان ہے۔ تاہم مری، گلیات، راولپنڈی ، اٹک، جہلم، چکوال، منڈی بہاو¿الدین، گجرات، گوجرانوالہ، لاہور، سیالکوٹ اورنارووال میں آندھی/جھکڑ چلنے اورگرج چمک کے ساتھ بارش کاامکان ہے۔
محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ بلوچستان کے بیشتر اضلاع میں موسم گرم اور خشک رہنے کے علاوہ بعداز دوپہر تیز/ گرد آلود ہوائیں چلنے کا امکان ہے،سندھ کے بیشتر اضلاع میں موسم گرم اور خشک جبکہ بالائی اضلاع میں شدید گرم رہنے کے علاوہ تیز/ گرد آلود ہوائیں چلنے کا امکان ہے، کشمیر اور گلگت بلتستان میں مطلع ابرآلود رہنے کے علاوہ تیز ہواؤں اورگرج چمک کے ساتھ بارش متوقع ہے۔

یہ بھی پڑھیں: فیض آباد دھرنا کمیشن رپورٹ ،سپریم کورٹ نے اہم سوالات اٹھا دیئے

مزیدخبریں