کم عمر لڑکیوں کی شادی کا معاملہ ،لاہور ہائیکورٹ کا نکاح رجسٹرار کیخلاف کارروائی کا حکم

May 11, 2024 | 22:05:PM

(24 نیوز )لاہور ہائی کورٹ نے کم عمر لڑکیوں کا نکاح رجسٹر کرنے پر نکاح رجسٹرار کے خلاف کارروائی کا حکم دے دیا۔

تفصیلات کے مطابق جسٹس انوار الحق پنوں نے عظمت بی بی کی درخواست پر فیصلہ جاری کیاجس کے مطابق کمسن بچوں کی شادی روکنے کے حوالے سے واضح احکامات جاری کر رکھے ہیں،عدالت نے اپنے حکم میں کہا کہ نکاح کے وقت رجسٹرار، نکاح خواں اور گواہوں کے پاس دلہن کی عمر کے متعلق دستاویزات ضروری ہیں، حکم نامے کے مطابق عدالتی حکم کے باوجود کمسن بچوں کی شادیاں کی جا رہی ہیں، بظاہر نکاح رجسٹرار اور نکاح خواں عدالتی ہدایات کی پیروی نہیں کر رہے۔

عدالت نے حکم نامے میں کہا کہ متعلقہ ادارے ایسے نکاح رجسٹرار اور نکاح خواں کیخلاف سخت کارروائی کریں ،عظمت بی بی نے اپنی 14 سالہ بیٹی کی بازیابی کے لیے درخواست دائر کی تھی۔

یہ بھی پڑھیں:  فیض آباد دھرنا کمیشن کی رپورٹ ٹی او آرز کیخلاف ہے،6 مئی کی سماعت کا تحریری حکمنامہ جاری 

مزیدخبریں