تکنیکی اور آپریشنل وجوہات کے باعث 13پروازیں منسوخ
Stay tuned with 24 News HD Android App
(اقصیٰ شاہد ) تکنیکی اور آپریشنل وجوہات کے باعث آج کراچی سے روانہ ہونے والی 13پروازیں منسوخ کی گئی ہیں۔
تفصیلات کے مطابق پروازوں کا شیڈول متاثرہونا روزانہ کامعمول بن گیا،تکنیکی اورآپریشنل وجوہات کےباعث 13پروازیں منسوخ ہوئی،جن میں 11 نجی اندرون وبیرون ملک جانیوالی پروازیں جبکہ 2 پروازیں پی آئی اے کی کینسل کی گئی۔
منسوخ ہونیوالی پروازوں میں کراچی سے تحران جانے والی ایران ایئرکی پرواز آئی آر 813 ،کراچی سے دوحہ قطر ایئر ویز کی پرواز کیو آر 611 ، کراچی سے لاہور سیرین ایئر کی پرواز ای آر 524 ، 522 اور کراچی سے اسلام آباد سیرین ایئر کی پرواز ای آر 504 ، 502 منسوخ کر دی گئیں۔
یہ بھی پڑھیں : گورنر پنجاب نے سموگ ایمرجنسی نافذ کرنے کا مطالبہ کردیا
اس کے علاوہ کراچی سے جدہ سیرین ایئر کی پرواز ای آر 811 ،کراچی سے اسلام آباد ایئر سیال کی پرواز پی ایف 125 ،کراچی سے لاہورا یئر سیال کی پرواز پی ایف 143، 145، کراچی سے کوئٹہ پی آئی اے کی پرواز پی کے 310،کراچی سے دمام پی آئی اے کی پرواز پی کے241 اور کراچی سے کولمپور بتیک ایئر کی پرواز او ڈی 136 منسوخ کر دی گئیں۔