(ویب ڈیسک) امریکی ریاست ٹیکساس کی خاتون نے 2 ہزار لیٹر سے زیادہ اپنا دودھ عطیے میں دیا ہے۔
غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق 36سالہ ایلینس اوگل ٹری جو 3 بچوں کی ماں ہیں نے اس طرح ہزاروں بچوں کی پرورش کی ہے۔
عطیات میں پیسےعطیہ کرنا ہرکوئی کرسکتا ہے لیکن ٹیکساس میں فلاورماؤنٹھ کی رہائشی ایلیسس نے مخیر ہونے کا ایک نیا طریقہ ڈھونڈ نکالا جو انوکھا اور منفرد بھی ہے انہوں نے ریکارڈ مقدار میں اپنا دودھ ضرورت مند بچوں کیلئے عطیہ کیا ہے۔
گینیس ورلڈ ریکارڈز کو دیے گئےاپنے ایک انٹرویومیں ایلیسس نے کہا کہ میرادل بہت بڑاہے لیکن چونکہ میرے پاس اتنی دولت نہیں کہ انسانیت کی خدمت کرسکوں , مجھے اپنی فیملی کو بھی سپورٹ کرناہے، میں اپنا دودھ ضرورت مند بچوں کیلئے عطیہ کرسکتی ہوں۔
یہ بھی پڑھیں : یونیورسٹیز کی ٹیوشن فیسیں بڑھانے کا فیصلہ
گینیس ورلڈ ریکارڈز میں 40ہزار عالمی ریکارڈز کا مجموعہ ہے , ایلیسس اوگل ٹری نے جولائی2023 میں 2645.58لیٹرز اپنا دودھ عطیہ کرکے عالمی ریکارڈ قائم کیا جس سے ہزاروں بچوں نے استفادہ کیا۔ یہ ریکارڈ انہوں نے دوسری بار قائم کیا۔ پہلی بار انہوں نے 2014میں 1569.79لیٹرز اپنا دودھ عطیہ کرکے ریکارڈ بنایا تھا۔