(24نیوز)سونا خریدنے والوں کیلئے اچھی خبر،ملک میں سونے کی قیمتوں میں کمی ہوگئی ۔
آل پاکستان جیمز اینڈ جیولر ایسوسی ایشن کے مطابق ملک بھر میں ایک تولہ سونا 1300 روپے کمی سے 2 لاکھ 77ہزار 500 روپے کا ہوگیا جبکہ دس گرام سونا 1115 روپے کمی سے 2 لاکھ 37 ہزار 911 روپے کا ہوگیا ۔
اس کے علاوہ ایک تولہ چاندی 3300 روپے پر برقرار ہے۔
یہ بھی پڑھیں: قیمت میں بڑی کمی،مرغی کے گوشت کا ریٹ گر گیا
دوسری جانب عالمی مارکیٹ میں سونا 13 ڈالر کی کمی سے 2670 ڈالر فی اونس کا ہوگیا ۔