(24نیوز)پاکستان فلم انڈسٹری کے معروف ولن مظہرشاہ کو اپنے مداحوں سے بچھڑے35 بر س بیت گئے مگرمداحوں کے دلوں میں آج بھی زندہ ہیں،انہیں بڑھکوں کابادشاہ بھی کہاجاتاتھا۔
اداکاری بالخصوص بڑھک کا منفرد اسٹائل ان کی شُہرت کی وجہ بنا،وہ سلطان راہی سے قبل پنجابی فلموں کے مشہورولن تھے ،فلموں میں آنے سے قبل وہ پولیس میں حوالدارتھے۔
مظہرشاہ کی مشہور بڑھکوں میں اَڈی مار کے دھرتی ہلا دیاں گا،تیری لاش نوں مچھیاں ہی کھان گیئاں،میری راتیں کوئی جمیاں ای نئیں، ٹبر کھا جاواں تے ڈکار نہ ماراں شامل ہیں جواس دور کے لوگوں کا تکیہ کلام بھی رہی تھیں۔
یہ بھی پڑھیں:بدرمنیر:"پشتو فلموں کے دلیپ کمار"کوبچھڑے16برس بیت گئے
مظہرشاہ نے فلمی کیریئر کا آغاز 1958ء میں ریلیز ہونے والی ایک فلم ”بے گناہ“ سے کیاتھا لیکن انہیں شُہرت فلم”بہروپیا“سے ملی تھی ۔
مظہرشاہ نے اپنے طویل فلمی کیریئرکے دوران سینکڑوں فلموں میں اداکاری کے جوہر دکھائے جن میں ڈاچی،پھنّے خان،اباجی،دومٹیاراں،جگ بیتی،وریام اورماں پترکے علاوہ دیگرفلمیں شامل ہیں۔
پنجابی فلموں کے یہ معروف اداکار 11اکتوبر 1989 ء کو انتقال کرگئے تھے۔