(امانت گشکوری)چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے ریٹائرمنٹ کے اعزاز میں سپریم کورٹ بار کی جانب سے الوداعی عشائیہ میں شرکت کی دعوت قبول کرلی ۔
تفصیلات کے مطابق سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن نے 10 اکتوبر کو عشائیہ کیلئے خط لکھا تھا،چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے سپریم کورٹ بار کی دعوت قبول کرلی،اسسٹنٹ رجسٹرار نے سیکرٹری سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن کو جوابی خط لکھ دیا،خط کے متن میں کہا گیا ہے کہ چیف جسٹس پاکستان نے سپریم کورٹ بار کا شکریہ ادا کیا،چونکہ ریٹائرمنٹ کا فل کورٹ ریفرنس 25 اکتوبر کو ہے،مناسب ہوگا کہ الوداعی عشائیہ 24 اکتوبر کو رکھا جائے۔
چیف جسٹس کی ریٹائرمنٹ کے اعزاز میں سپریم کورٹ بار کا الوداعی عشائیہ 24 اکتوبر کو ہوگا۔
یہ بھی پڑھیں:سونا خریدنا خواب بن گیا ، ایک ہی دن میں ہوشربا اضافہ