ایک ہفتے کے دوران 15 اشیا کی قیمتوں میں اضافہ
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24نیوز) ادارہ شماریات نے مہنگائی کے ہفتہ وار اعداد و شمار جاری کردئے جس کے مطابق ایک ہفتے کے دوران مہنگائی کی شرح میں 0.08 فیصد کمی ریکارڈ کی گئی ہے،سالانہ بنیاد پر مہنگائی کی شرح 12.75 فیصد کی سطح پر آگئی۔
گزشتہ ہفتے 15 اشیا کی قیمتوں میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا، گزشتہ ہفتے 8 اشیا کی قیمتوں میں کمی ریکارڈ کی گئی جبکہ 28 اشیا کی قیمتیں مستحکم رہیں، پیاز کی فی کلو قیمت میں 7 روپے تک اضافہ ہوا،آٹے کا 20 کلو کا تھیلا 29 روپے تک مہنگا ہوا، ایل پی جی فی گھریلو سلنڈر 8 روپے تک مہنگا ہوا،ایک ہفتے کے دوران چنے کی دال، گُڑ، جلانے کی لکڑی، آلو، گھی اور خوردنی تیل بھی مہنگا ہوا۔
گزشتہ ٹماٹر کی فی کلو قیمت میں 29 روپے تک کمی واقع ہوئی۔ چینی فی کلو دو روپے تک سستی ہوئی۔ زندہ مرغی فی کلو چار روپے تک اور انڈے فی درجن 81 پیسے سستے ہوئے۔ سستی ہونے والی اشیا میں کیلا، ماش کی دال، مونگ کی دال اور مسور کی دال بھی شامل ہے۔
یہ بھی پڑھیں: سونے کی قیمت آسمان سے باتیں کرنے لگی