سلمان اکرم راجہ کی 2مقدمات میں عبوری ضمانت منظور
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ارشاد قریشی)انسداد دہشتگردی عدالت نے پی ٹی آئی رہنما سلمان اکرم راجہ کی 2مقدمات میں عبوری ضمانت منظور کرلی۔
تفصیلات کے مطابق انسداد دہشتگردی عدالت میں سلمان اکرم راجہ کیخلاف تھانہ صدر حسن ابدال میں درج مقدمات میں درخواست ضمانت پر سماعت ہوئی، انسداد دہشتگردی عدالت کے جج امجد علی شاہ نے سلمان اکرم راجہ کی درخواست پر سماعت کی،عدالت نے تفتیشی افسرکو 26اکتوبر کو ریکارڈ سمیت طلب کرلیااورملزم کو گرفتار کرنے سے روک دیا، عدالت نے بیرسٹر سلمان اکرم راجہ کو ایک لاکھ روپے کے مچلکے داخل کرانے کی ہدایت کردی ۔
یاد رہے کہ سلمان اکرم راجہ کیخلاف مقدمات 5اکتوبر کو اسلام اباد احتجاج پر درج کئے گئے تھے ۔
یہ بھی پڑھیں:20کلو آٹے کا تھیلا،گیس سلنڈر اور پیاز مہنگے ہو گئے