ساف ویمنز چیمپئن شپ 2024،قومی ٹیم کو تاحال این او سی جاری نہ ہوسکا 

Oct 11, 2024 | 19:05:PM

(روزینہ علی)ساف ویمنز چیمپئن شپ 2024 نیپال کیلئے قومی ٹیم کو تاحال این او سی جاری نہ ہوسکا۔  

قومی ٹیم کی ٹریننگ آج اسلام آباد میں مکمل ہو گئی تاہم قومی ٹیم کی ایونٹ میں شرکت حکومتی اجازت سے مشروط جس کیلئے تاحال این او سی جاری نہ ہوسکا،قومی ٹیم کی روانگی 12 اکتوبر کو شیڈول ہے جس کے مطابق قومی ٹیم 12 اکتوبر کو اسلام آباد سے نیپال کے لیے اڑان بھرے گی۔

واضح رہے کہ قومی ٹیم اپنی مہم کا آغاز 17 اکتوبر کو روایتی حریف بھارت کے خلاف میچ سے کرے گی، 20 اکتوبر کو شاہین دوسرا میچ بنگلا دیش کے خلاف کھیلیں گے۔

یہ بھی پڑھیں:  قومی سلیکشن کمیٹی کا پہلا اجلاس، دوسرے ٹیسٹ کیلئے ٹیم کا اعلان ہفتے کو متوقع

مزیدخبریں