معروف بھارتی اداکار خاتون سے گولڈ چھین کر فرار ہوتے پکڑا گیا

Oct 11, 2024 | 19:35:PM

(ویب ڈیسک)بھارت کی مقامی فلم انڈسٹری (ٹالی وڈ) کے اداکار نتھن کو خاتون سے سونے کی چین چراتے ہوئے رنگے ہاتھوں پکڑلیا گیا۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق خاتون سے سونے کی چین چرانے کا واقعہ بھارتی شہر حیدرآباد میں پیش آیا۔رپورٹس میں کہا گیا ہے کہ اداکار نتھن اپنی بائیک پر سوار بس سٹاپ پر پہنچے جہاں اکیلے بس کا انتظار کرتی لڑکی کے گلے سے سونے کی چین زبردستی چھین لی اور فرار ہونے لگے۔خاتون کے شور مچانے پر قریب ہی موجود دو افراد نے اداکار کو دھرلیا اور پھر پولیس کے حوالے کردیا گیا۔

پولیس نے مقدمہ درج کرکے اداکار کو جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا۔ بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق اداکار نتھن نے فلم ’بے بی‘ میں اداکاری کے جوہر دکھائے ہیں تاہم چوری کرنے کی وجہ سامنے نہیں آسکی ہے۔پولیس نے اداکار کو پکڑنے پر دونوں افراد کو تعریفی اسناد سے نوازا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:پی ٹی آئی رہنما سلمان اکرم راجہ کو عدالت سے ایک اور ریلیف مل گیا

مزیدخبریں