دہشت گرد پیسہ بٹورتے ہیں، آزادی کے نام پر معصوم لوگوں کو نشانہ بنایا گیا: گورنر بلوچستان

Oct 11, 2024 | 20:37:PM

(عیسیٰ ترین) گورنر بلوچستان شیخ جعفر خان مندوخیل کا کہنا ہے کہ دکی میں آزادی کے نام پر معصوم لوگوں کو نشانہ بنایا گیا، یہ دہشت گرد ہیں پیسہ بٹورتے ہیں، ان کے خلاف حکومت بھرپور ایکشن لے گی۔

گورنر بلوچستان شیخ جعفر خان مندوخیل نے صوبائی وزراء کے ہمراہ گورنر ہاؤس کوئٹہ میں پریس کانفرنس کی، گورنر بلوچستان جعفر مندوخیل و وزراء کا شہید مزدوروں کے ایصال ثواب کیلئے فاتحہ خوانی کی، میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے گورنر جعفر مندوخیل نے کہا کہ دکی کے واقعے پر سوگوار ہے شدید مزمت کرتے ہیں، ہم شہداء کے ساتھ ہیں، واقعے سے سارا پاکستان غمکسار ہے، وزیراعظم کوئٹہ آرہے ہیں، وزراء تعزیت کرنے گئے ہیں، آزادی کے نام پر معصوم لوگوں کو نشانہ بنایا گیا، یہ دہشت گرد ہیں پیسہ بٹورتے ہیں، حکومت بھرپور ایکشن لے گی۔

انہوں نے مزید کہا کہ دکی میں مزدوروں کا قتل دلخراش واقعہ ہے، آج معصوم مزدور کی قتل پر بلوچستان سوگوار ہے، ہر مزدور پورے خاندان کا واحد کفیل ہوتا ہے، دہشتگردوں نے خاندان کے واحد کفیل کو بےدردری شہید کیا، دکی واقعہ میں بڑی تعداد میں انسانی جانوں کا ضائع ہوا ہے، وزیر اعظم شہباز شریف کا فون آیا تھا انہوں نے شدید دکھ کا اظہار کیا تھا، وزیر اعظم شہباز شریف آئندہ 2 سے 3 دن میں کوئٹہ کا دورہ کریں گے، وزیر اعظم شہباز شریف خود شہید مزدوروں کے خاندان کے دکھ میں شریک ہوں گے۔

گورنر بلوچستان جعفر مندوخیل نے کہا کہ آزادی مانگنے والے مزدوروں کو قتل کرکے کیسے آزادی حاصل کریں گے، پہلے کہتے تھے کہ پنجاب سے تعلق رکھنے والے افراد کو قتل کیا جائے گا، دہشتگردی کے خلاف بھرپور ایکشن لیا جائے گا، بیرونی آقاؤں کو خوش کرنے والے ناکامی سے دوچار ہونگے، بھارت س فنڈ لینے والے دہشتگردی کررہے ہیں جس کا قوم مذہب اور لسانیات سے کوئی تعلق نہیں، بھارت سے فنڈ لینے والے دہشتگردی کررہے ہیں۔

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے صوبائی وزیر ظہور بلیدی نے کہا کہ دہشت گردوں نے 20 مزدروں کوقتل کردیا، یہ عمل کرنے والے درندے ہیں، دہشت گردوں کے تانے بانے باہر سے ملتے ہیں، پیسوں کی خاطر معصوم لوگو ں کا قتل عام کر رہے ہیں، مجرموں کو کیفر کردار تک پہنچائیں گے، دہشتگرد بلوچ، پشتون، پنجاپی نہیں وہ انسانیت دشمن ہے، حکومت شہریوں کی حفاظت کے لئے بھرپور اقدامات کرے گی، مزدوروں کی قتل کا  جتنی بھی مزمت کی جائے وہ کم ہے۔

ظہور بلیدی نے مزید کہا کہ پاکستان میں دہشتگردی کو بھارت ہوا دے رہا ہے، دہشتگردی کا کسی مذہب قوم یا انسانیت سے تعلق نہیں، مزدوروں کا قتل کسی صورت بھی قابل قبول نہیں، مزدوروں کو قتل کرنے والے دیکھنے میں تو انسان لگتے ہوں گے مگر وہ انسان کہلانے کے بھی لائق نہیں، مزدوروں کو بین القوامی قانون میں بھی تحفظ حاصل ہے، دہشت گردوں کی کوئی قوم اور مذہب نہیں ہوتا۔

انہوں نے کہا کہ جومعصوموں کی جان لیتے ہیں وہ صرف دہشت گرد ہیں، یہ واقعات پنجگور اور دیگر علاقوں میں بھی ہوئے ہیں، ہم مزدوروں کے خاندانوں سے اظہار یکجہتی کرتے ہیں، اپنی تمام تر توانائیاں صرف کرکے اس ملک اور اور صوبے کو امن کا گہوارہ بنائیں گے۔

یہ بھی پڑھیں: چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کا سرکاری الوداعی عشائیہ نہ لینے کا فیصلہ 

پریس کانفرنس کرتے ہوئے صوبائی وزراء صادق عمرانی نے کہا کہ دکی واقعے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہیں، مزدوروں کو قتل کرنے والے کس آزادی کی بات کرتے ہیں، بلوچستان بھر میں ایسے واقعات ہورہے ہیں ان واقعات کی مذمت کرتے ہیں، وزیر اعلیٰ بلوچستان کی وطن واپسی پر دہشتگردی پر اجلاس طلب کریں گے، پاکستان میں چائنیز خدمت کیلئے آئے تھے انہیں بھی قتل کیا گیا، چائنیز کو قتل کرنا کون سی روایات میں ہے۔

مزیدخبریں