لبنان پر اسرائیلی حملوں سے بھارتی فوجی بھی خطرے میں پڑگئے 

Oct 11, 2024 | 22:41:PM
لبنان پر اسرائیلی حملوں سے بھارتی فوجی بھی خطرے میں پڑگئے 
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: 24 نیوز
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)جنوبی لبنان پر جاری اسرائیلی فوج کے زمینی حملوں سے بھارتی فوج کے 600 اہلکار بھی خطرے میں پڑگئے۔ 

اسرائیلی فوج دو دنوں کے دوران لبنان اور اسرائیل کی سرحد پر تعینات اقوام متحدہ کی امن فوج (یونی فِل) پر دو حملے کرچکی ہے،عرب میڈیا کے مطابق ان حملوں میں انڈونیشیا اور سری لنکا سے تعلق رکھنے والے دو، دو فوجی زخمی ہوئے ہیں تاہم اب بھارتی میڈیا کی جانب سے کہا گیا ہے کہ اسرائیلی حملوں کے باعث بھارتی فوجی بھی خطرے میں پڑگئے ہیں کیونکہ (یونیِ فل) میں تقریباً 600 بھارتی فوجی بھی شامل ہیں،بھارتی میڈیا کے مطابق بھارتی فوجی اسرائیل لبنان سرحد پر 120 کلومیٹر طویل بیلو لائن پر تعینات ہیں۔

اقوام متحدہ کی امن افواج پر اسرائیلی حملوں کے حوالے سے بھارتی وزارت داخلہ نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ  بیلو لائن پر بگڑتی ہوئی صورتحال پر تشویش ہے اور   صورتحال پر گہری نظر رکھی جارہی ہے،وزارت خارجہ نے کہا کہ اقوام متحدہ کی عمارت کا سب کو احترام کرنا چاہیے اور اقوام متحدہ کے امن فوجیوں کی حفاظت اور ان کے مینڈیٹ کےاحترام کو یقینی بنانے کے لیے مناسب اقدامات کیے جانے چاہئیں۔

یونی فِل کے بیان کے مطابق آج الناقورہ میں یونی فل کے ہیڈکواٹر کے قریب دو دھماکے ہوئے جس کی زد میں آکر دو فوجی زخمی ہوئے،یونی فل کے مطابق اسرائیلی فوج کے بل ڈوزر نے یونی فل کی ایک چوکی کی حفاظتی دیواروں کو بھی گرایا  جس کے بعد اسرائیلی ٹینک چوکی کے قریب آگئے،یونی فِل کے مطابق گزشتہ روز بھی اسرائیلی ٹینک نے الناقورہ ہیڈکواٹر میں ایک واچ ٹاور کو نشانہ بنایا تھا جس کے نتیجے میں دو فوجی زخمی ہوئے تھے۔

یہ بھی پڑھیں: ایران کی پاکستان میں کان کنوں پر دہشت گرد حملے کی مذمت