ویمنز ٹی20 ورلڈ کپ: آسٹریلیا کی پاکستان کیخلاف شاندار فتح، سیمی فائنل تک رسائی حاصل کر لی

Oct 11, 2024 | 23:01:PM
ویمنز ٹی20 ورلڈ کپ: آسٹریلیا کی پاکستان کیخلاف شاندار فتح، سیمی فائنل تک رسائی حاصل کر لی
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز) آئی سی سی ویمنز ٹی20 ورلڈ کپ میں آسٹریلیا نے پاکستان کو با آسانی 9 وکٹوں سے شکست دے کر سیمی فائنل میں اپنی جگہ پکی کر لی۔

دبئی میں کھیلے گئے میچ میں پاکستانی ٹیم پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 82 رنز پر ڈھیر ہو گئی، جس میں عالیہ ریاض نے سب سے زیادہ 26 رنز بنائے، آسٹریلیا کی جانب سے ایشلی گارڈنر نے شاندار باؤلنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے 4 وکٹیں حاصل کیں۔

جواب میں آسٹریلیا نے 83 رنز کا ہدف 11 اوورز میں صرف ایک وکٹ کے نقصان پر حاصل کر لیا، ایلسے پیری 22 رنز کے ساتھ ناٹ آؤٹ رہیں۔

یہ بھی پڑھیں: پاکستانی پاور لفٹر ویرونیکا سہیل نے پھر سے ملک کا نام روشن کر دیا

اس فتح کے ساتھ آسٹریلیا نے گروپ مرحلے میں اپنی تیسری جیت کے بعد سیمی فائنل تک رسائی یقینی بنالی، جبکہ پاکستان کے تین میچوں میں صرف 2 پوائنٹس ہیں۔