برطانیہ: طلبہ پر سڑک پار کرتے وقت موبائل فون کے استعمال پر پابندی

Sep 11, 2024 | 08:50:AM

(ویب ڈیسک)برطانیہ نے طلبہ کو سڑک پار کرتے وقت موبائل فون کے استعمال سے روکنے کی مہم شروع کردی۔

 انشورنس کمپنی سروے کے مطابق برطانیہ میں 12 سے 15 برس کے 95 فیصد بچوں کے پاس موبائل فون ہیں، جو سڑک پار کرتے ہوئے  اس کا استعمال کرتے اتنا کھو جاتے ہیں حادثے کا شکار ہو جاتے ہیں۔

سروے کے مطابق 84 فیصد بچوں  نے سڑک پر موبائل فون کے استعمال کا اعتراف کیا ہے۔

رپورٹس کے مطابق برطانیہ میں سیکنڈری سکول کے طلبا سڑک پار کرتے ہوئے موبائل فون پر اتنے مگن ہوتے ہیں کہ ہر 5 میں سے ایک طالب علم گاڑی سے ٹکرایا یا ٹکراتے ٹکراتے بچا۔

برطانیہ حکومت کا کہنا ہے کہ اس پابندی اور مہم  کا مقصد  بچوں کی حفاظت کرنا ہے ، جو   دوران موبائل فون سے ہونے والی پریشانی  سے بچائے گا۔

یہ بھی پڑھیں: عالمی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمتیں مزید گر گئیں

یاد رہے کہ اس سے قبل  برطانیہ نےسکولوں میں طالب علموں کے موبائل فون کے استعمال پر پابندی لگا ئی تھی،   برطانوی حکومت کا کہنا ہے کہ اس پالیسی کا مقصد کلاس رومز میں تدریسی عمل میں خلل کو کم کرنا اور طلبہ کے رویے کو بہتر بنانا ہے۔

اسی سلسلے میں برطانوی وزیراعظم رشی سونک نے پابندی کی حمایت میں سوشل میڈیا پر ویڈیو بھی جاری کی جس میں انہوں نے مصروفیات کے دوران موبائل فون سے ہونے والی پریشانی کو اُجاگر کیا تھا۔

مزیدخبریں