(ویب ڈیسک)بھارتی بزنس ٹائیکون مکیش امبانی رنویر سنگھ اور دیپیکا پڈوکون کی بیٹی کی پیدائش کے بعد ان سے ملنے ہسپتال پہنچ گئے۔
بالی ووڈ کی مقبول جوڑی رنویر سنگھ اور دیپیکا پڈوکون کی بیٹی کی پیدائش ممبئی کے ایچ این ریلائنس ہسپتال میں ہوئی جومکیش امبانی کی ملکیت ہے۔
بھارتی میڈیا کے مطابق مکیش امبانی کی گاڑی کو سخت سیکیورٹی میں ہسپتال پہنچتے ہوئے دیکھا گیا،کہاجارہاہے کہ امبانی خاندان اور اداکار جوڑی کےدرمیان اچھے تعلقات ہیں،رنویرنے اننت امبانی کی شادی میں پرفارمنس بھی دی تھی جبکہ دیپیکا نے حاملہ ہونے کے باوجود شادی کی تقریبات میں شرکت کی تھی۔
یہ بھی پڑھیں:بالی ووڈ اداکار چنکی پانڈے نے بالآخر 43 سال بعد ڈارئیونگ ٹیسٹ پاس کرلیا
دیپیکاپڈوکون ابھی ہسپتال سے ڈسچارج نہیں ہوئیں اور کچھ دن مزید ہسپتال میں رہیں گی۔