سپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق نےچارٹر آف پارلیمنٹ کی تجویز دیدی

ہم سب بھول جائیں کہ ماضی میں کیاہوا،کیا ہم پارلیمنٹیرینزچارٹر آف پارلیمنٹ پر سائن نہیں کرسکتے؟ قومی اسمبلی اجلاس میں اظہار خیال

Sep 11, 2024 | 16:00:PM
سپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق نےچارٹر آف پارلیمنٹ کی تجویز دیدی
کیپشن: File Photo
سورس: 24news.tv
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)سپیکر قومی اسمبلی سردارایاز صادق نےچارٹر آف پارلیمنٹ کی تجویز دیدی۔
 قومی اسمبلی کے اجلاس میں اظہار خیال کرتے ہوئےسپیکر قومی اسمبلی سردارایاز صادق نے کہا کہ کیا ہم بیٹھ کر چارٹر آف پارلیمنٹ سائن نہیں کر سکتے؟ہم سب بھول جائیں کہ ماضی میں کیاہوا،کیا ہم پارلیمنٹیرینزچارٹر آف پارلیمنٹ پر سائن نہیں کرسکتے،انہوں نے کہاکہ چاہتے ہیں اپوزیشن بات کرے اپوزیشن یہاں نہیں بولے گی تو کہاں بولے گی۔

 سردار ایاز صادق نے کہاکہ تفصیل میں نہیں جاؤں گا، کچھ پردے ضروری ہوتے ہیں،جو واقعہ ہوا اس کی تہہ تک جانے کی کوشش کروں گا،ہم دو تہائی اور اپوزیشن ایک تہائی ہے،اپوزیشن کو بات کرنے کا زیادہ موقع ملا ہے،پارلیمنٹ کے وقار کیلئے اکٹھا ہونا ہوگا۔

 سپیکر قومی اسمبلی کاکہناتھا کہ ہاؤس کی پروسیڈنگ اکیلی اپوزیشن یا حکومت نہیں چلا سکتی،حکومت اور اپوزیشن کا سپیکر کیساتھ بیٹھنا بھی ضروری ہوتاہے۔

ضرورپڑھیں:پارلیمنٹ کے اندر سے گرفتاریاں ، سپیکر قومی اسمبلی کا بڑا ایکشن ،4 اہلکار معطل

یاد رہے کہ پارلیمنٹ سے ارکان کی گرفتاریوں کا معاملہ، سیکیورٹی میں غیر ذمہ داری پر سارجنٹ ایٹ آرمز اشفاق اشرف کو معطل کردیا گیا، پارلیمنٹ کی سیکیورٹی میں ناکامی پر دیگر 4 اہلکار بھی معطل کردئیے گئے۔ معطل ہونے والوں میں سکیورٹی اسسٹنٹ اور 3 جونئیر اسسٹنٹ سکیورٹی شامل ہیں ، اسپیکر ایاز صادق نے اہلکاروں کو 4ماہ کیلئے معطل کیا ہے۔

 پارلیمنٹ کے اندر سے گرفتاریوں کے معاملے پر سپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق نے بڑا ایکشن لیتے ہوئے پارلیمنٹ کی سیکیورٹی پر مامور افسروں کو معطل کردیا ۔4 ماہ کیلئے معطل کیے گئے سارجنٹ ایٹ آرمز اشفاق اشرف بھی شامل ہیں ۔دیگر معطل ہونے والوں میں سیکیورٹی اسسٹنٹ وقاص احمد اور 3 جونئیر اسسٹنٹ سیکیورٹی عبیداللہ، وحید صفدر اور محمد ہارون شامل ہیں ۔