ملائکہ اروڑا کے والد کی مبینہ خودکشی،اربازخان ان کے گھرپہنچ گئے
بالی وڈ اداکارہ کے والدانیل اروڑا نے مبینہ طور پر چھت سے چھلانک لگا کر خودکشی کی
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک) بالی ووڈ اداکارہ اوررقاصہ ملائکہ اروڑا کے والد کی تعزیت کے لیے سابق شوہراور اداکار ارباز خان ان کے گھر پہنچ گئے۔
بھارتی میڈیا کی رپورٹس کے مطابق ملائکہ اروڑا کے والد انیل اروڑا نے مبینہ طور پر چھت سے چھلانک لگا کر خودکشی کی ہے،ان کے سوگواران میں ان کی بیٹیاں، اداکارہ ملائکہ اروڑا،امریتا اروڑا اور ان کی اہلیہ جوائس پولیکارپ شامل ہیں۔
انیل اروڑا کی موت کی خبرسامنے آتے ہی جہاں پولیس واقعہ کی تحقیقات کے لیے اداکارہ کے گھرپہنچ گئی تو وہیں ملائیکہ اروڑاکے سابق شوہرارباز خان کو بھی ان کے گھر کے باہر دیکھا گیا۔
یہ بھی پڑھیں:ملالہ یوسفزئی کی پہلی ڈاکیومینٹری کی ٹورنٹوفلم فیسٹیول میں نمائش
بھارتی میڈیاکی رپورٹس کے مطابق ارباز خان سب سے پہلے شخص تھے جو انیل اروڑا کی موت پر اداکارہ کے گھر پہنچے ۔
بھارتی میڈیا کے مطابق جب ملائکہ اروڑا 11 سال کی تھیں تو والدین کے درمیان طلاق ہوگئی تھی جس کے بعد اداکارہ اور اُن کی چھوٹی بہن امریتا راؤ اپنی والدہ کے ساتھ رہنے لگی تھیں،طلاق کے کافی عرصے تک ملائکہ اروڑا کے والدین علیحدہ رہے لیکن گزشتہ عرصے سے انیل اروڑا اپنی سابقہ اہلیہ جوائس کے ساتھ ہی رہ رہے تھے اور خودکشی کے وقت بھی جوائس اپنے سابق شوہر کی رہائش گاہ پر ہی موجود تھیں۔
انیل اروڑا کی خودکشی کے چند گھنٹے بعد ہی پولیس نے اُن کی سابقہ اہلیہ جوائس کا بیان ریکارڈ کیا جس میں ملائکہ کی والدہ نے بتایا کہ انیل معمول کے مطابق بالکونی میں بیٹھ کر روزانہ صبح اخبار پڑھتے تھے، 11 ستمبر بدھ کی صبح جب اُنہوں نے کمرے میں اپنے سابق شوہر انیل کی چپل دیکھی تو اُنہیں بالکونی میں ڈھونڈنے گئیں لیکن وہ بالکونی میں نہیں تھے، پھر اُنہوں نے بالکوںی سے نیچے دیکھا تو اُن کی عمارت کا چوکیدار مدد کے لیے چِلا رہا تھا اور انیل زمین پر گِرے ہوئے تھے،انیل اروڑا کسی بیماری میں مبتلا نہیں تھے، اُنہیں صرف گھٹنوں میں درد رہتا تھا۔