(ویب ڈیسک(اداکارہ،ماڈل اورٹیلی ویژن میزبان متھیرانے سنگین بیماری میں مبتلا ہونے کا انکشاف کردیا۔
متھیرانے حال ہی میں نجی ٹی وی کے مارننگ شومیں بطورمہمان شرکت کی،دوران انٹرویومتھیرا نے انکشاف کیا کہ وہ ایک ذہنی بیماری کا شکار ہیں جسے "کاگنیٹو ڈس آرڈر" کہا جاتا ہے،اس بیماری کی وجہ سے ان کی یادداشت اور دماغی صلاحیتوں میں کمی آئی ہے۔
متھیرا نےبتایاکہ وہ اس پر قابو پانے کی کوشش کر رہی ہیں،یہ بیماری ان کے لیے بہت مشکل رہی ہے لیکن وہ مثبت سوچ کے ساتھ آگے بڑھ رہی ہیں۔
متھیرانےمزید بتایاکہ مجھے ADHD (اٹینشن ڈیفیسٹ ہائپر ایکٹیویٹی ڈس آرڈر) کے بارے میں اُس وقت پتا چلا جب میں بالغ ہوچکی تھی،اُس وقت جب آپ اپنی ذہنی حالت کے لیے طبی مدد حاصل کرنے کی کوشش کرتے ہیں تومجھے میرے ڈاکٹرنے بتایا کہ میں ADHD کا شکار ہوں،اس بیماری کی تشخیص کے بعد مجھے دوائیں دی گئیں جو میں نے کچھ عرصے تک استعمال کیں پھرانہیں چھوڑ دیا کیونکہ میں دواؤں پر منحصر نہیں ہونا چاہتی تھی۔
یہ بھی پڑھیں:ملالہ یوسفزئی کی پہلی ڈاکیومینٹری کی ٹورنٹوفلم فیسٹیول میں نمائش
متھیرا نےبتایاکہ میں نے ADHD کے بارے میں بہت سی معلومات حاصل کیں اور اس نتیجے پر پہنچی کہ یہ کوئی غیر معمولی یا شدید بیماری نہیں ہے اور آپ کو طبی مدد لینے میں شرمندہ نہیں ہونا چاہیے،اسے دانشمندی سے سنبھالا جا سکتا ہے،اس بیماری میں ذہنی اورعلمی مسائل کے شکار بچوں کو سب سے زیادہ تکلیف ہوتی ہے کیونکہ والدین لاشعوری طور پر ان پر پڑھائی کا دباؤ ڈالتے ہیں،والدین کو سیکھنا چاہیے کہ اپنے بچوں کی توانائی کو کس طرح مثبت طور پر استعمال کیا جا سکتا ہے بجائے اس کے کہ وہ منفی ہو جائے۔