سپیکر کے اقدامات سے مطمئن نہیں:اسد قیصر
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24نیوز) پاکستان تحریک انصاف(پی ٹی آئی) کے سینئر رہنما اور سابق سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے کہا ہے کہ سیپکر قومی اسمبلی کے اقدامات سے مطمئن نہیں،ملک میں دوبارہ الیکشن ہونے چاہئیں۔
پشاور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے قومی اسمبلی کے سابق سپیکر اور پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی)کے رہنما اسد قیصر نے ملک میں دوبارہ الیکشن کا مطالبہ دہرایا،یہ 90 کی دہائی سے آگے نہیں جارہے، ان کا کہنا تھا کہ ایم این ایز پر دباؤ ڈال کر خریدنے کی کوشش کی جارہی ہے،دباؤ ڈال کربنائے گئے قانون کی کوئی حیثیت نہیں ہوگی،قانون کے دائرے میں رہ کر جدوجہد کررہے ہیں، ان کا مزید کہنا تھا کہ نواز شریف سمیت ان کی پوری قیادت ہار چکی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: سپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق نےچارٹر آف پارلیمنٹ کی تجویز دیدی