پشاور ہائیکورٹ: اسد قیصر، عمر ایوب اور فیصل امین گنڈا پور کی حفاظتی ضمانت منظور
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز) پشاور ہائیکورٹ نے سابق سپیکر قومی اسمبلی اور پی ٹی آئی رہنما اسد قیصر، سیکرٹری جنرل پی ٹی آئی عمر ایوب اور وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈا پور کے بھائی فیصل امین گنڈا پور کی حفاظتی ضمانت منظور کر لی۔
چیف جسٹس اشتیاق ابراہیم اور جسٹس وقار احمد نے کیس کی سماعت کی، وکیل صفائی نے عدالت سے مکالمہ کرتے ہوئے کہا کہ معلوم نہیں کہ کس مقدمے میں گرفتاری ہو گی،ہم عدالتوں میں پیش ہونا چاہتے ہیں لیکن ہمیں مقدمات کا ہی معلوم نہیں، عمر ایوب نے استدعا کی میرے متعدد کیسز ہیں ایک مہینے کا وقت دیا جائے، بہت زیادہ پیشیاں ہیں اس لیے زیادہ وقت کی درخواست کرتا ہوں۔
دوسری جانب چیف جسٹس پشاور ہائیکورٹ جسٹس اشتیاق ابراہیم نے ریمارکس دیئے کہ ہم آپ کو 15 دن کی حفاظتی ضمانت دے دیں گے، مقدمات کی تفصیل کے لیے متعلقہ ہائیکورٹ سے رجوع کریں۔
یہ بھی پڑھیں: سپیکر قومی اسمبلی کے اقدامات سے متعلق اسد قیصر کا اہم بیان آ گیا
بعدازاں عدالت نے تینوں رہنماؤں کی 3 ہفتوں کے لیے حفاظتی ضمانت منظور کرتے ہوئے تینوں رہنماؤں کو کسی بھی مقدمے میں گرفتار نہ کرنے کا حکم بھی جاری کر دیا۔