ترجمان پی ٹی آئی شعیب شاہین کی ضمانت منظور

Sep 11, 2024 | 17:57:PM
ترجمان پی ٹی آئی شعیب شاہین کی ضمانت منظور
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (24نیوز) انسداد دِہشتگردی عدالت ( اے ٹی سی) اسلام آباد نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی)کے ترجمان اوروکیل شعیب شاہین کی ضمانت منظور کرلی۔

عدالت میں شعیب شاہین کی چھبیس نمبر چنگی توڑپھوڑ کیس میں درخواست ضمانت بعد از گرفتاری کی سماعت ہوئی، پراسیکیوٹر راجا نوید اور شعیب شاہین کے وکلاء نے دلائل دیے،جج ابو الحسنات ذوالقرنین نے شعیب شاہین کی ضمانت منظور کرلی،شعیب شاہین کے خلاف تھانہ نون میں مقدمہ درج کیاگیاتھا،اس مقدمے میں ضمانت منظور ہونے کے باجود شعیب شاہین کی رہائی ممکن نہیں کیونکہ وہ تھانہ سنگجانی میں درج ایک اور مقدمے میں جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے ہیں۔ 

یہ بھی پڑھیں: سپیکر کے اقدامات سے مطمئن نہیں:اسد قیصر