چھکوں، چوکوں کی برسات، کراچی کنگز نے ملتان سلطانز کو ہرا دیا

Stay tuned with 24 News HD Android App

(24 نیوز)پی ایس ایل 10 کے تیسرے میچ میں چھکوں اور چوکوں کی برسات ہوئی، ملتان سلطانز اور کراچی کنگز کی جانب سے دو تیز ترین سنچریاں بنائی گئیں۔
ملتان سلطانز نے پہلے کھیلتے ہوئے مقررہ اوورز میں 3 وکٹوں کے نقصان پر 234 رنز بنائے، کپتان محمد رضوان نے 63 گیندوں پر 105 رنز بنائے جس میں 5 چھکے اور 9 چوکے شامل تھے۔
کامران غلام 19 گیندوں پر 36 رنز بنا کر دوسرے ٹاپ سکورر رہے، بریس ویل نے 17 گیندوں پر 44 سکور کیے، 3 چھکے اور 5 چوکے شامل تھے۔
کراچی کنگز نے مطلوبہ ہدف آخری اوورز میں 6 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کر لیا، جیمز وینس نے 42 گیندوں پر تیز ترین سنچری بنانے کا اعزاز حاصل کیا، جس میں 4 چھکے اور 14 چوکے شامل تھے، اوپننگ بلے باز ٹم سیفرٹ نے 16 گیندوں پر 32 رنز بنائے۔شان مسعود صفر، عرفات منہاس 10 سکور پر پویلین واپس لوٹ گئے۔
خوشدل شاہ نے بھی تیز ترین اننگز کھیلتے ہوئے38 گیندوں پر 60 رنز بنائے جس میں 5 چوکے اور 4 چھکے شامل تھے۔
یہ بھی پڑھیں :پی ایس ایل 10:محمد رضوان نے پہلی سنچری بنانے کا اعزاز حاصل کرلیا