کوئٹہ،خضدار اور تربت میں بم دھماکے، 3 سیکیورٹی اہلکاروں سمیت 4 زخمی

Aug 12, 2024 | 00:15:AM
کوئٹہ،خضدار اور تربت میں بم دھماکے، 3 سیکیورٹی اہلکاروں سمیت 4 زخمی
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)  بلوچستان کے شہر  کوئٹہ ،تربت ،خضدار میں3 دھماکوں میں ایک راہ گیر سمیت 4 افراد زخمی ہوگئے۔ 
پولیس کے مطابق کوئٹہ میں  گوالمنڈی تھانے کے گیٹ پر بم پھینکا گیا جس کے پھٹنے سے ایک  پولیس اہلکار اور ایک راہگیر زخمی ہوگیا، سیکیورٹی ذرائع کے مطابق تربت میں سیکیورٹی فورسز کے کیمپ پر راکٹ  فائر کیا گیا جس کے نتیجے میں 2 اہلکار  زخمی ہوگئے۔

  علاوہ ازیں سیکیورٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ خضدار کے علاقے بازگیر میں سیکیورٹی فورسز کے کیمپ پر ہینڈ گرینیڈ سے حملہ کیا گیا مگر اس حملے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔

یہ بھی پڑھیں: بھکر؛بس اور کار میں تصادم،ایک ہی خاندان کے6افراد جاں بحق