ایشوریارائے کوطلاق، ابھیشیک بچن نے خاموشی توڑدی

ابھیشیک بچن اور ایشوریا رائےسال 2007 میں شادی کے بندھن میں بندھے تھے

Aug 12, 2024 | 10:35:AM
ایشوریارائے کوطلاق، ابھیشیک بچن نے خاموشی توڑدی
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)بالی ووڈ کے معروف اداکار ابھیشیک بچن اورایشوریارائے کی طلاق کی افواہیں کافی عرصے سے گرم ہیں تاہم جوڑے کی جانب سے ان پر خاموشی اختیارکی ہوئی تھی لیکن اب ابھیشیک بچن نے اپنی اہلیہ  اداکارہ ایشوریا رائے کے ساتھ طلاق کی خبروں پر خاموشی توڑدی ہے۔

ابھیشیک بچن اور ایشوریا رائے کی شادی سال 2007 میں ہوئی تھی اور ان کے ہاں سال 2011 میں بیٹی آرادھیا کی پیدائش  ہوئی، ایشوریااور ابھیشیک بچن کی طلاق کی خبریں بھارتی میڈیا پر لگ بھگ ایک سال سے گرم ہیں کیونکہ جوڑی کو اکثر تقریبات میں الگ الگ شرکت کرتے ہوئے دیکھا گیا ہے،جس تقریب میں بچن فیملی شرکت کرتی ہے وہاں ابھیشیک بچن اپنی اہلیہ ایشوریا رائے اور بیٹی آرادھیا کے بجائے  والدین اوربہن کے ساتھ آتے ہیں،گذشتہ دنوں امبانی فیملی کی شادی کی تقریب میں بھی ایشوریارائےنے اپنی بیٹی کے ساتھ الگ شرکت کی تھی، گزشتہ دنوں ابھیشیک بچن نے طلاق پر مبنی ایک آرٹیکل بھی لائیک کیا تھا جس کے بعد اس جوڑی کی علیحدگی کی خبروں نے زور پکڑلیا تھا۔

  اب "ٹائمز آف انڈیا "کی جانب سے دعویٰ کیا جارہا ہے کہ ابھیشیک بچن نے برطانیہ کے بھارتی خبررساں ادارے سے گفتگو کرتے ہوئے اپنی طلاق کی خبروں کے بارے میں بات کی ہے۔"ٹائمز آف انڈیا" نے اپنی رپورٹ میں دعویٰ کیاہے  کہ ابھیشیک بچن نے گفتگو کرتے ہوئے اُنہیں اپنی شادی کی انگوٹھی دکھائی اور کہا کہ میں ابھی تک شادی شدہ ہوں۔

یہ ضرورپڑھیں:عمران خان کے لیے کبھی کوئی گانا نہیں گایا،بھارتی گلوکارکمارسانوکی تردید

ابھیشیک بچن نے مزیدکہا کہ میرے پاس ان افواہوں کے بارے میں کہنے کے لیے کچھ نہیں ہے لیکن مجھے افسوس ہوتا ہے کہ لوگ تصدیق کے بغیر ایسی خبریں پھیلا دیتے ہیں۔اداکار نے  کہا کہ ٹھیک ہے ہم مشہور شخصیات ہیں اور ہمیں اپنی نجی زندگی سے متعلق ایسی خبروں کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔

دسمبر 2023ء میں مختلف بھارتی نیوز ویب سائٹس کی جانب سے یہ دعویٰ بھی کیا گیا تھا کہ ایشوریا رائے نے بچن ہاؤس چھوڑ دیا ہے،یہ خبر بھی سامنے آئی تھی کہ امیتابھ بچن نے اپنی بیٹی شویتا نندا کو جوہو میں ایک پُرتعیش بنگلہ تحفے میں دیا ہے جس کی وجہ سے ایشوریا رائے ناراض ہیں۔