ٹام کروز نے پیرس اولمپکس کی اختتامی تقریب کویادگاربنادیا
معروف ہالی ووڈ اداکار نےفلم
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک)پیرس اولمپکس 2024ء کی اختتامی تقریب میں معروف ہالی ووڈ اداکار ٹام کروز نےفلم "مشن امپوسیبل" کے متعدد خطرناک اسٹنٹس کرکے تقریب کو یادگار بنا دیا۔
پیرس میں ہونے والے اولمپکس کی اختتامی تقریب کا خاص لمحہ اس وقت آیا جب تقاریر ختم ہوئیں اور امریکی آر اینڈ بی گلوکارہ گیبریلا سارمینٹو ولسن نے امریکی قومی ترانہ "اسٹارز اینڈ اسٹرائپس" اپنے گٹار پر پرفارم کیا،اس کے بعد ٹام کروز اپنے مخصوص انداز میں اسٹیٹ دی فرانس اسٹیڈیم کی چھت سے اترے، چھت سے اترتے ہوئے 42 میٹر کی بلندی پر معلق ہونے کے بعد ٹام کروز کا استقبال مداحوں کے ایک ہجوم نے کیا جو ان کےساتھ سیلفی لینے کے لیے بے چین تھا،انہوں نے حاضرین میں موجود اولمپیئنز کا استقبال کیااورلاس اینجلس کی میئر کیرن باس سے مصافحہ کرنے کے بعدان سے اولمپک پرچم وصول کیا،اس کے بعد 62سالہ ٹام کروز نے موٹرسائیکل پر سوار ہوکر اسٹیڈیم سے باہر جاکر اولمپک پرچم لہرایا اس دوران انہوں نے اپنی مشہور چمڑے کی جیکٹ پہن رکھی تھی۔
یہ بھی پڑھیں:ہالی ووڈ کی ڈراؤنی فلم "بیٹل جوس ٹو" کا فائنل ٹریلر ریلیزہوگیا
تقریب میں پہلے سے ریکارڈ شدہ ایک ویڈیو بھی دکھائی گئی جس میں ایکشن اسٹار کو ایفل ٹاور سمیت پیرس کے مشہور مقامات کے قریب سے گزرتے اور ایک ہوائی اڈے پر پہنچتے ہوئے دکھایا گیا تھا،جہاز میں سوار ہونے کے بعد ٹام کروز کو طیارے سے اسکائی ڈائیونگ کرتے اور بعد میں امریکہ میں اترتے ہوئے بھی دکھایا گیا،اس کے بعد ٹام کروز نے پرچم کو مشہور ہالی ووڈ سائن تک پہنچایا جسے اولمپک رنگوں سے مزین کیا گیا تھاجس کے بعد اسے امریکی سائیکلسٹ کیٹ کورٹنی کے حوالے کر دیاگیا۔
ٹام کروز نے خود ایک ٹویٹ میں چھت پر لی گئی سیلفی بھی شیئر کی ہے جس کا کیپشن تھا کہ "شکریہ، پیرس! اب لاس اینجلس روانہ ہو رہا ہوں"
ٹام کروز کے اسٹنٹس کے بعد کچھ دیگر پرفارمنسز بھی ہوئیں، کیلیفورنیا کے معروف اسٹارز نے بھی فن کا مظاہرہ کیاجس کے بعداولمپک پرچم کو کئی امریکی اولمپینز کے درمیان منتقل کیا گیا ،اس موقع پر ریڈ ہاٹ چلی پپرز نے بھی مشہور گانے "کینٹ اسٹاپ" پر پرفارم کیا۔