پیرس اولمپکس کی اختتامی تقریب میں  قومی ہیروارشد ندیم کا خصوصی ذکر کیا گیا

ارشدندیم پاکستان کی 77 سالہ تاریخ میں پہلے شخص ہیں جنہوں نے اکیلے  ملک کے لیے سونے کا تمغہ جیتا

Aug 12, 2024 | 11:56:AM
پیرس اولمپکس کی اختتامی تقریب میں  قومی ہیروارشد ندیم کا خصوصی ذکر کیا گیا
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)پیرس اولمپکس کی اختتامی تقریب میں بھی  پاکستانی ہیرو اور  گولڈ میڈلسٹ ارشد ندیم کا خصوصی طورپرذکر کیا گیا۔

ارشد ندیم نے جیولین تھرو کے مقابلے میں 92.97کی ریکارڈ تھرو کرکے پاکستان کے لیے 40سال بعد اولمپکس میں گولڈمیڈل جیتاہے،وہ پاکستان کی 77 سالہ تاریخ میں پہلے شخص ہیں جنہوں نے اکیلے  ملک کے لیے سونے کا تمغہ جیتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:ٹام کروز نے پیرس اولمپکس کی اختتامی تقریب کویادگاربنادیا

اولمپک اسٹیڈیم میں  پیرس اولمپکس کا اختتام گزشتہ روز  رنگارنگ تقریب کے ساتھ ہوگیا جس میں  فرانسیسی صدر ایمانوئل میکرون  اہلیہ سمیت شریک ہوئے،اسٹیڈ ڈی فرانس میں ہونے والی رنگا رنگ تقریب میں مختلف ممالک کے ایتھلیٹس اپنے ملک کا پرچم تھامے شریک ہوئے، انہوں نے مارچ پاسٹ کیا اور اختتامی تقریب میں دستوں کا مارچ پاسٹ بھی کیا گیا،اختتامی تقریب میں پاکستان کی نمائندگی ایتھلیٹ فائقہ ریاض نے کی،اس  تقریب میں کمنٹیٹرز  نے  پاکستانی ہیرو اور گولڈ میڈلسٹ ارشد ندیم کا خصوصی  طورپرذکر کیا  جس کے بعد اختتامی تقریب میں سیکڑوں فنکاروں نے دلکش پرفارمنس کا مظاہرہ کیا جس سے شائقین کے ساتھ ساتھ ایتھلیٹس بھی خوب محظوظ ہوئے،تقریب میں  ہالی وڈ اداکار ٹام کروز  نے  بھی  مختلف اسٹنٹس پیش کئے۔

آخر میں تھامس بیخ کے پیرس اولمپکس کے باقاعدہ اختتام کے اعلان کے ساتھ اولمپک مشعل  بجھا دی گئی اور شاندار آتش بازی کے ساتھ تقریب اپنے اختتام کو پہنچ گئی۔