تکنیکی اور آپریشنل وجوہات کے باعث متعدد پروازیں منسوخ

Aug 12, 2024 | 12:25:PM
تکنیکی اور آپریشنل وجوہات کے باعث متعدد پروازیں منسوخ
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(آئمہ خان)تکنیکی اور آپریشنل وجوہات کے باعث ملک بھر میں متعدد پروازیں منسوخ ہوگئیں۔

تفصیلات کے مطابق ملک بھرمیں تکنیکی اورآپریشنل وجوہات کی وجہ سے متعدد اندرون اوربیرون ملک جانے والی پروازیں منسوخ ہوگئیں،کراچی سے کوئٹہ جانے والی فلائی بغداد کی پرواز نائن پی 852 کینسل ہوگئی،کراچی سے لاہورآنے والی ایئر بلیو کی پرواز پی اے 406 منسوخ ہوگئی،کراچی تا اسلام آباد سیرین ایئر کی پرواز ای آر504 کینسل ہوگئی،کراچی تاپشاور سیرین ایئر کی پرواز ای آر554 کینسل ہوگئی،کراچی تا لاہور سیرین ایئر کی پرواز ای آر522،524کینسل ہوگئی،کراچی سے لاہور آنے والی پی آئی اے کی پرواز پی کے306 ،کراچی سے کوئٹہ پی آئی اے کی پرواز پی کے 310 اورکراچی سے لاہور آنے والی ایئر سیال کی پروازپی ایف 143  بھی منسوخ ہوگئی۔   
یہ بھی پڑھیں:پیرس اولمپکس کی اختتامی تقریب میں قومی ہیروارشد ندیم کا خصوصی ذکر کیا گیا