"میری بیٹی بہشت اور میں ہمارے چیمپئین کے ساتھ"شان کی ارشدندیم کےساتھ تصویروائرل

تصویر شان شاہد نے اپنے آفیشل انسٹاگرام ہینڈل پر پوسٹ کی  ہے

Aug 12, 2024 | 12:46:PM
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)پیرس اولمپکس 2024 ء میں سونے کا تمغہ جیتنے والے قومی ہیرواولمپئین ارشد ندیم خبروں سمیت سوشل میڈیا پر بھی چھائے ہوئے ہیں،ہر جگہ ان کے نام کی دھوم ہےاورمختلف شخصیات ان کے ساتھ اپنی تصاویرشیئرکررہے ہیں،پاکستان فلم انڈسٹری کے سپرسٹار شان شاہد نے بھی ارشدندیم کے ساتھ ایک تصویرشیئرکی ہے جس میں شان شاہد کی بیٹی بہشت بھی موجود ہیں۔

پاکستان فلم انڈسٹری کے نامور اداکار شان شاہد نے اپنے آفیشل انسٹاگرام ہینڈل پر ارشد ندیم سے ملاقات کی ایک تصویر پوسٹ کی  ہے جس میں اُن کے ہمراہ  ناموراداکار کی بیٹی بہشت بھی موجود ہے،اس تصویر کو دیکھ کر ایسا لگ رہا ہے کہ شان شاہد اور اُن کی بیٹی بہشت نے کھیل کے کسی گراؤنڈ میں ارشد ندیم سے ملاقات کی ہے،شان شاہد نے اپنی پوسٹ میں ارشد ندیم سے مخاطب ہوتے ہوئے کہا کہ بھائی! ہم سب کو آپ پر فخر ہے، میری بیٹی بہشت اور میں ہمارے چیمپئین کے ساتھ۔

یہ بھی پڑھیں:پیرس اولمپکس کی اختتامی تقریب میں قومی ہیروارشد ندیم کا خصوصی ذکر کیا گیا

اولمپکس میں پاکستان نے  آخری مرتبہ 8 اگست 1992ء کو کانسی کاتمغہ حاصل کیاتھاجبکہ آخری گولڈ میڈل بھی  ہاکی کی ہی بدولت 1984ء میں حاصل کیا تھا۔