تنخواہ میں اضافے کے باوجود کمی،کتنا ٹیکس کٹےگا؟ 

بجٹ میں اعلیٰ سرکاری افسران کی تنخواہوں میں 20 فیصد اضافے کے باوجود انکم ٹیکس کی کٹوتی کے بعد بعض افسران کی تنخواہوں میں کمی کا انکشاف

Aug 12, 2024 | 12:50:PM

(24 نیوز)  تنخواہ میں اضافے کے باوجود کمی،کتنا ٹیکس کٹےگا؟ انکم ٹیکس کیلکولیٹر میں حیرت انگیز اعداد وشمار سامنے آگئے۔ 

رواں مالی سال کے بجٹ میں اعلیٰ سرکاری افسران کی تنخواہوں میں 20 فیصد اضافے کے باوجود انکم ٹیکس کی کٹوتی کے بعد بعض افسران کی تنخواہوں میں کمی دیکھنے میں آئی ہے، گریڈ 20کے ایک افسر نے نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر بتایا کہ تنخواہ میں ماہانہ 43240 روپے اضافہ ہوا مگر نئی شرح سے انکم ٹیکس کٹوتی کی وجہ سے پرانی تنخواہ 272 روپے کم ہوگئی۔

نجی ٹی وی سے بات کرتے ہوئے سرکاری افسر کا کہنا تھا کہ  تنخواہوں میں 20 فیصد اضافے سے قبل اس کی گراس تنخواہ 5 لاکھ 26ہزار 279روپے تھی جو  بڑھ کر 5 لاکھ 69 ہزار 519 روپے ہوگئی اور تنخواہ میں ماہانہ 43ہزار 240 روپے کا اضافہ ہوا، پہلے ان کی تنخواہ پر ماہانہ انکم ٹیکس 77 ہزار روپے کی کٹوتی ہوتی تھی مگر اب نئی شرح سے ان کی تنخواہ سے انکم ٹیکس کی کٹوتی ایک لاکھ 20 ہزار 512 روپے کی گئی ہے۔

ضرورپڑھیں:ریاستی اداروں کیخلاف کسی کو منفی مہم چلانے کی اجازت نہیں دینگے: محسن نقوی

ان کا کہنا تھا  کہ اس طرح میری تنخواہ میں ماہانہ اضافہ 43 ہزار 240 روپے کے مقابلے میں 43 ہزار 512 روپے زیادہ انکم ٹیکس کٹوتی ہوتی ہے جس وجہ سے تنخواہ میں گزشتہ تنخواہ کے مقابلے میں 272 روپے کم ہوگئی ہے۔

مزیدخبریں