ریاستی اداروں کیخلاف کسی کو منفی مہم چلانے کی اجازت نہیں دینگے: محسن نقوی

وفاقی وزیرداخلہ سے ایم کیو ایم کے چیئرمین خالد مقبول صدیقی کی  ملاقات،پاکستان کی خاطر سب کو باہمی اتحاد اور اتفاق سے چلنے کی ضرورت ہے،خالد مقبول صدیقی

Aug 12, 2024 | 14:19:PM
ریاستی اداروں کیخلاف کسی کو منفی مہم چلانے کی اجازت نہیں دینگے: محسن نقوی
کیپشن: وفاقی وزیرداخلہ
سورس: 24news.tv
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

( اویس کیانی )وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی سے ایم کیو ایم کے چیئرمین خالد مقبول صدیقی نے  ملاقات کی ہے،محسن نقوی نے کہا ہے کہ ریاستی ادارے پاکستان کا قابل فخر اثاثہ ہیں،کسی کو اداروں کے خلاف منفی مہم چلانے کی اجازت نہیں دیں گے۔

وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی سے ایم کیو ایم کے چیئرمین خالد مقبول صدیقی نے  ملاقات کی ہے،ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور، ملکی و سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا، ریاستی اداروں کے خلاف شرانگیز پراپیگنڈہ کی شدید الفاظ میں مذمت کی گئی ہے۔

وفاقی وزیر محسن نقوی نے کہا ہے کہ ریاستی ادارے پاکستان کا قابل فخر اثاثہ ہیں،اداروں کے خلاف منظم پراپیگنڈہ کرنے والے عناصر کا رویہ ملک دشمنی کے مترادف ہے،کسی کو اداروں کے خلاف منفی مہم چلانے کی اجازت نہیں دیں گے۔

ضرور پڑھیں:گورنر سندھ کا معاملہ وفاقی حکومت کیلئے درد سر بن گیا،اتحاد ٹوٹنے کا خطرہ

محسن نقوی کا کہنا تھا کہ پاکستان کی ترقی اور عوام کی خوشحالی کی راہ میں رکاوٹیں ڈالنے کی کوئی کوشش کامیاب نہیں ہو گی،پاکستان کے سامنے ذاتی مفادات کی کوئی حیثیت نہیں۔خالد مقبول صدیقی نے کہا ہے کہ پاکستان کی خاطر سب کو باہمی اتحاد اور اتفاق سے چلنے کی ضرورت ہے۔