(24نیوز)شہر میں سولر سسٹم کنکشن میں استعمال ہونیوالے گرین میٹرز بلیک میں فروخت ہونے لگے ، مارکیٹ میں بائی ڈائریکشنل گرین میٹر کی قیمت 45000 روپے تک جا پہنچی۔
مینوفیکچرزز نے گرین میٹر کی قیمت 34000 روپے تک مقرر کر رکھی ہے،ذرائع مڈل مین مافیا نے سٹاک اٹھا کر مارکیٹ میں مہنگے داموں فروخت کرنا شروع کر دیئے،ہزاروں روپے کی اضافی ادائیگی کے باوجود صارفین کو مکمل دستاویزات کی فراہمی نہیں ہو سکی ،اینوائس، گیٹ پاس اور انسپکشن سرٹیفکیٹ لازمی قرار دیا گیا ہے،اضافی قیمت ادا کرنے کے باوجود پندرہ روز تک میٹرز ملنے لگے ،لیسکو نے پندرہ اکتوبر تک گرین میٹرز لگانے کی اجازت دے رکھی ہے ،پابندی کے باوجود گرین کی بجائے اے ایم آئی میٹرز نصب ہوں گے،اے ایم آئی میٹرز بھی سولر سسٹم میں امپورٹ ایکسپورٹ یونٹس کریں گے۔
یہ بھی پڑھیں: کراچی والوں کے بجلی بلوں میں ایک اور ٹیکس بھی شامل کردیا گیا