سپریم کورٹ کے فیصلے پر تحفظات ، ہماری جیت کو شکست میں بدلا گیا،بیرسٹر گوہر

Aug 12, 2024 | 18:08:PM

(24نیوز)پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی)کے چیئرمین بیرسٹر گوہر نے کہا ہے کہ سپریم کورٹ کے فیصلے پر شدید تحفظات ہیں ،دوبارہ گنتی کی آڑ میں ہماری جیت کو شکست میں بدلا گیا۔

پی ٹی آئی چیئرمین بیرسٹرگوہر نے دیگر رہنماؤں کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ 8 فروری کو عوام نے پی ٹی کا ساتھ دیا ،آج کا فیصلہ 8 فروری کا تسلسل ہے ،توسیع کی آڑ میں کام کرنے والوں کو بنگلہ دیش سے سبق لینا چاہئے۔

بیرسٹر گوہر نے اگلے چیف جسٹس کا نوٹیفکیشن فوری جاری کرنے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ سپریم کورٹ کے فیصلے سے بہت مایوسی ہوئی،ان کا پلان ہے کہ ہمیں مخصوص نشستیں نہ دی جائیں،اب ری کاؤنٹنگ سے ہماری جیتی نشستیں دوبارہ شکست میں تبدیل کی جارہی ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:تعطیل کا اعلان

مزیدخبریں