فیض حمید کیخلاف کچھ چیزیں ثابت ہو چکی ہونگی اس لئے فوجی تحویل میں لیا گیا،رانا ثنا اللہ
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24نیوز)وزیراعظم کے مشیر برائے سیاسی امور رانا ثنا اللہ نے فیض حمید کی گرفتاری پر کہا ہے کہ فیض حمید کو تحویل میں لینے سے لگ رہا ہے کچھ چیزیں ثابت ہو چکی ہیں،ایسا نہیں فیض حمید کو صرف انکوائری کیلئے فوجی تحویل میں لیا گیا ہو۔
رانا ثنا اللہ کا کہناتھا کہ یہ بات ثابت ہے کہ پاک فوج میں احتساب کا عمل بہت مضبوط ہے،یہ اقدام پاک فوج کے احترام اور عزت میں سنگ میل ثابت ہوگا،ان کاکہناتھا کہ فیض حمید کیخلاف کچھ چیزیں ثابت ہو چکی ہوں گی اس لئے فوجی تحویل میں لیا گیا،کورٹ مارشل کے عمل کو فوجی طریقہ کار کے مطابق آگے بڑھنا ہے۔
وزیراعظم کے مشیر برائے سیاسی امور نے کہاکہ یقیناانکوائری کے عمل میں یہ چیزیں شامل ہوں گی،فیض آباد دھرنے میں لوگوں کو مینج کرکے بیٹھایا گیا تھا،فیض آباد دھرنا میں لوگوں کو اٹھانے میں فیض حمید کا کردار تھا،ان کاکہناتھا کہ سپریم کورٹ کا خالصتاًہاوسنگ سے متعلق حکم تھا،یہ انکوائری ہاوسنگ سوسائٹی کے معاملے پر ہوئی ،ہمیں اس معاملے میں اسی حد تک ہی محدود رہنا چاہئے، متعدد بے ضابطگیاں ہاوسنگ سوسائٹی کے حوالے سے ہی سامنے آئی ہوں گی،دیگر معاملات میں انکوائری ہوئی ہے تو چیزیں سامنے آ جائیں گی، ہمیں آئی ایس پی آر کے بیان تک ہی محدود رہنا چاہئے۔
یہ بھی پڑھیں: تعطیل کا اعلان