’’یہ تو ابھی شروعات ہیں‘‘ فیض حمید کی گرفتاری پر فیصل واوڈا کا ردِعمل

Aug 12, 2024 | 18:56:PM
’’یہ تو ابھی شروعات ہیں‘‘ فیض حمید کی گرفتاری پر فیصل واوڈا کا ردِعمل
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز) سابق وفاقی وزیر فیصل واوڈا نے کہا ہے کہ یہ تو ابھی شروعات ہیں، ابھی بہت بڑے بت گرنے ہیں، فیض حمید پی ٹی آئی کیلئے ایک مائنڈ تھا، بہت کچھ سامنے آئے گا۔ 

لیفٹینٹ جنرل (ر)فیض حمیدکی گرفتاری پر ردِعمل دیتے ہوئے سابق وفاقی وزیر فیصل واوڈا کا کہنا ہے کہ دیر آئی درست آئی، یہ تو ابھی شروعات ہیں، ابھی بہت بڑے بت گرنے ہیں، فوج نے پیغام دیا ہے کہ موجودہ قیادت ایماندار ہے، ٹاپ سٹی کا کیس اٹھے گا تو اور بھی کئی نام سامنے آئیں گے، 9 مئی والوں کی پشت پنائی کرنے والوں کا بھی احتساب ہو گا، بات صرف کرپشن تک نہیں رہے گی۔

انہوں نے مزید کہا کہ جو پاکستان کو نقصان پہنچائے گا ٹھوک بجا کر ان کا احتساب ہو گا، سیاست دانوں سمیت چوریاں بچانے والے سب لوگوں کی باری ہے، بہت بڑے برج تھے اب ان کی بھی باری ہے، انہوں نے بھی گرنا ہے، فیض آباد دھرنا کیس تو چھوٹا کیس ہے، ابھی بہت بڑے کیسز سامنے آئیں گے، سپہ سالار کو مبارکباد دیتا ہوں، جو ناممکن تھا وہ بھی مکن کر دکھایا ہے۔

تحریکِ انصاف پر تنقید کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ آنے والے دنوں میں بانی چیئرمین عمران خان سمیت پی ٹی آئی زمین پر لیٹ جائیں گی، آنے والے دنوں میں سب ننھے منے کاکے بن جائیں گے، سب اچھے بچے بن جائیں گے، پی ٹی آئی پہلی لسٹ میں ہو گی، فیض حمید پی ٹی آئی کیلئے ایک مائنڈ تھا، بہت کچھ سامنے آئے گا، جو میں کہہ رہا ہوں وہ کئی سالوں نہیں ہفتوں میں ہوا۔

یہ بھی پڑھیں: عمران خان کی سٹریٹ موومنٹ کیلئے پارٹی کو تیار رہنے کی ہدایت

9 مئی واقعات پر بات کرتے ہوئے فیصل واوڈا نے کہا کہ 9 مئی کا احتساب ہو گا اور جو ملوث ہیں انہیں سزائیں ملیں گی، بہت زیادہ انتشار ہو گیا، اب ملک کیلئے اس انتشار کو ختم کرنا ہو گا، بہت سے لوگ اب فیض حمید سے لاتعلقی کے اعلانات کریں گے، سیاست سے کسی کو نہیں روکا، مولا جٹ والی سیاست نہیں ہونی چاہیے۔