(24نیوز) صدر مملکت آصف علی زرداری لیفٹننٹ عزیر محمود ملک شہید کے گھر ان کے لواحقین سے اظہار تعزیت کرنے پہنچ گئے، شہید کے ایصال ثواب کیلئے دعا کی۔
صدر مملکت نے لیفٹیننٹ عزیر محمود ملک شہید کو ملک کے دفاع کے لئے جان کا نذرانہ پیش کرنے پر خراج عقیدت پیش کیا ، صدر مملکت نے کہا کہ عزیر شہید نے خوارجی دہشت گردوں کا مقابلہ کرتے ہوئے جام شہادت نوش کیا،پوری قوم کو اپنے بہادر شہداء پر فخر ہے، ان کا مزید کہنا تھا یہ بے مثال قربانیاں قوم کو جِلا بخشتی ہیں،دہشتگردی کے جڑ سے خاتمے کے لئے پرعزم ہیں،صدر مملکت نے سوگواران کے لئے صبر جمیل کی دعابھی کی۔
یہ بھی پڑھیں: فیض حمید کی گرفتاری پر چئیرمین پی ٹی آئی کا ردعمل سامنے آگیا