پی ٹی آئی کی حکومت جب لائی گئی تو اس میں فیض حمید کا کردار تھا: قمر زمان قائرہ

Aug 12, 2024 | 19:15:PM
پی ٹی آئی کی حکومت جب لائی گئی تو اس میں فیض حمید کا کردار تھا: قمر زمان قائرہ
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز) سینئر رہنما پاکستان پیپلز پارٹی قمر زمان قائرہ کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی کی حکومت جب لائی گئی تو اس میں فیض حمید کا کردار تھا، اس معاملے میں زیادہ قیاس آرائیوں کی ضرورت نہیں۔

لیفٹینٹ جنرل (ر)فیض حمیدکی گرفتاری پر ردِعمل دیتے ہوئے پاکستان پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما قمر زمان کائرہ کا کہنا ہے کہ ابھی تک ہمارے سامنے آئی ایس پی آر کا صرف ایک بیان ہے، میں صرف اس بیان کو ہی تسلیم کروں گا، نجی ہاؤسنگ سکیم کے کیس میں ان کے خلاف کوئی ثبوت سامنے آئے ہوں گے، فوج نے اتنے سینئر افسر کیخلاف کارروائی کی ہے تو یقینا ٹھوس ثبوت ہوں گے، ایسے کوئی بھی ادارہ اپنے سینئر افسران کے خلاف کارروائی نہیں کرتا۔

یہ بھی پڑھیں: فیض حمید پی ٹی آئی کیلئے کیا تھے؟ فیصل واوڈا نے بڑا دعویٰ کر دیا

انہوں نے مزید کہا کہ فوج کا اپنا احتساب کا عمل ہے، فیض حمید کے خلاف ثبوت سامنے آئے ہوں گے، بانی پی ٹی آئی عمران خان کی حکومت جب لائی گئی تو اس میں ان کا کردار تھا، اس معاملے میں بہت زیادہ قیاس آرائیوں کی ضرورت نہیں۔