عمران خان بہت اچھا دل رکھنے والے انسان ہیں،اداکار ہ ریشم

Aug 12, 2024 | 19:37:PM
 عمران خان بہت اچھا دل رکھنے والے انسان ہیں،اداکار ہ ریشم
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز) پاکستان فلم انڈسٹری کو مقبول فلمیں دینے والی اداکارہ ریشم نے سابق وزیر اعظم اور بانی چئیرمین تحریک انصاف عمران خان کی تعریفوں کے پل باندھ دئے۔  
 حال ہی میں ریشم نے ایک پوڈکاسٹ میں شرکت کی جہاں میزبان نے اداکارہ سے پوچھا کہ ہم نے سُنا ہے کہ آپ کو وزیراعظم شہباز شریف بہت پسند ہیں، کیا یہ سچ ہے؟ریشم نے کہا کہ مجھے عمران خان بھی کافی پسند ہیں کیونکہ وہ ایک اچھے سیاستدان سے زیادہ ایک اچھا دل رکھنے والے انسان ہیں، ان میں انسانیت کی مدد کرنا کا جذبہ ہے، وہ غریب عوام کے لیے بھی جذبات رکھتے ہیں، اداکارہ نے کہا کہ پاکستان کے حوالے سے عمران خان کا نظریہ بہت اچھا ہے اور میری دُعا ہے کہ اُنہیں اُن کے نیک مقاصد میں کامیابی بھی ملے، اُنہوں نے کہا کہ جب عمران خان نے شوکت خانم ہسپتال کا افتتاح کیا تھا تو میں اُن سے ملنے گئی تھی،  اُس وقت میری عُمر کم تھی، میں کرکٹ کے دنوں سے ہی عمران خان کو بہت پسند کرتی ہوں، ریشم نے کہا کہ شوکت خانم ہسپتال کی وجہ سے مجھے عمران خان بہت پسند ہیں کیونکہ دُکھی انسانیت کے لیے جو کام عمران خان نے کیا وہ کسی دوسرے سیاستدان نے نہیں کیا اور میں یہ بات پہلے بھی کئی بار کہہ چکی ہوں۔

اداکارہ نے مزید کہا کہ عمران خان کی مقبولیت کے بارے میں بات نہ کرنے پر لوگ مجھے گالیاں دیتے ہیں، میں اُن لوگوں سے یہی کہنا چاہوں گی کہ میں نے کبھی بھی عمران خان کی مقبولیت سے انکار نہیں کیا، عمران خان سے زیادہ دُنیا کا کوئی سیاستدان مقبول نہیں۔

یہ بھی پڑھیں:حرا مانی کو نیا فوٹو شوٹ مہنگا پڑ گیا،سوشل میڈیا صارفین آگ بگولہ